Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض فوج کی دامون جیل میں بربریت، فلسطینی خواتین قیدی نشانہ

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) انسانی حقوق کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی جیل انتظامیہ نے بدنام زمانہ دامون جیل میں قید فلسطینی اسیر خواتین پر وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا، جہاں جسمانی تشدد اور اذیت ناک کارروائیاں تین گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہیں۔

فلسطینی وکیل حسن عبادی نے اسیر خواتین سے ملاقات کے بعد بتایا کہ دامون جیل میں اسیر خواتین کو پیر کی صبح شدید سفاکیت کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسیر خواتین اچانک جیل کے صحن میں زور دار بم دھماکے کی آواز پر جاگیں جس کے بعد انہیں ہتھکڑیاں لگا کر آنکھوں پر پٹیاں باندھ دی گئیں اور تین گھنٹوں سے زائد وقت تک سرد صحن میں کھڑا رکھا گیا۔

حسن عبادی کے مطابق قابض جیل فورسز نے اسیر خواتین کے سیلوں پر دھاوا بولا اور تلاشی لی۔ اس دوران جیل کے لاؤڈ اسپیکروں پر یہ الفاظ گونجتے رہے کہ یہ کریک ڈاؤن یحییٰ عیاش کی نام نہاد یاد میں کیا جا رہا ہے، جو چند روز قبل ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے تناظر میں کہا گیا۔

اسی سلسلے میں دامون جیل سے اسیرہ اباء عمار معروف اغبر نے بتایا کہ جیل کے اندر شدید سردی ہے جبکہ اسیر خواتین کو کپڑوں اور کمبلوں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسیر خواتین کو مناسب تبدیلی کے کپڑے اور نماز کے اوقات تک میسر نہیں۔

اباء عمار نے کہا کہ صورتحال انتہائی المناک ہے۔ لڑکیاں اپنے پاس موجود تمام کپڑے پہننے پر مجبور ہیں جیسے قطبی ریچھ۔ ہمیں اضافی کپڑوں اور نماز کے اوقات درکار ہیں۔ رمضان قریب ہے اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ حالات کیا رخ اختیار کریں گے۔

ادھر دفتر برائے اسیران اطلاعات نے تصدیق کی کہ دامون جیل میں پیش آنے والا واقعہ اسیر خواتین کے خلاف دانستہ جبر اور تذلیل کی سنگین مثال ہے جو قابض اسرائیلی جیل انتظامیہ کی جانب سے خطرناک حد تک بڑھتی ہوئی منظم خلاف ورزیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

دفتر نے واضح کیا کہ شدید سردی، کپڑوں کی کمی اور اسیر خواتین کو ان کے مذہبی حقوق سے محروم رکھنا ایک سنگین انسانی خلاف ورزی ہے جس کے اثرات رمضان کی آمد کے ساتھ مزید خطرناک صورت اختیار کر سکتے ہیں۔

دفتر برائے اسیران اطلاعات نے قابض اسرائیل کو ان جرائم کا مکمل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اور مؤثر مداخلت کا مطالبہ کیا تاکہ فلسطینی اسیران کو بچایا جا سکے اور قابض جیل انتظامیہ کی سفاکیت کو روکا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan