غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
غزہ میں شمالی علاقے پر قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں سول ڈیفنس کا ایک افسر شہید ہو گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ سول ڈیفنس کے افسر سهیل دهمان گذشتہ روز قابض اسرائیل کی جانب سے بیت لاهیا شمالی غزہ کے رباط مسجد کے ارد گرد کیے گئے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور آج ان کے زخموں کی تابہ نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
گذشتہ جمعہ کو قابض اسرائیلی خودکش ڈرون طیارہ نے شمالی غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ میں رباط مسجد کے قریب بم گرائے، جس کے نتیجے میں الفالوجا علاقے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
قابض اسرائیل کی فضائیہ نے ہفتے کی صبح شمال مشرقی غزہ کے مختلف علاقوں پر گھن گرج کے ساتھ بمباری کی، جبکہ توپ خانے سے فائرنگ بھی کی گئی، جو زیادہ تر زرد لائن کے علاقے اور اس کے ارد گرد مرکوز رہی۔
طبی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ میں ایک شہری زخمی ہوا، جبکہ قابض اسرائیل کی فورسز نے شیخ زائد شمالی علاقے میں عمارتوں کو مسمار کرنے کی کارروائیاں کیں۔
قابض اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ شہر کے مشرقی علاقے اور خانیونس کے مشرق میں بھی آگ کے بم برسائے۔
اسی طرح قابض اسرائیل کی فضائیہ نے رفح شہر جنوبی غزہ اور مخیم المغازی وسطی غزہ پر بھی حملے کیے۔
قابض اسرائیل کی فورسز مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، اور مختلف علاقوں میں شہریوں کے مکانات مسمار کرنے، فائرنگ اور بمباری کے ذریعے فلسطینی عوام پر سفاکیت ڈھا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ 10 اکتوبر سے نافذ جنگ بندی کے بعد اب تک 369 شہری شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں، جبکہ 920 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔