Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض فوج کی انسانیت سوز کارروائی، امریکی ڈاکٹر غزہ پہنچنے سے محروم

غزہ ۔مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی حکام نے گذشتہ ہفتے امریکی ڈاکٹر فیروز سدھوا کو غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا حالانکہ انہیں پہلے سے اسرائیلی فوج کی جانب سے ابتدائی منظوری مل چکی تھی اور وہ اس سے قبل غزہ میں دو طبی مشن بھی مکمل کر چکے تھے۔ اس فیصلے کا انکشاف جمعہ کو عبرانی اخبار ہارٹز نے کیا۔

ڈاکٹر سدھوا پیٹ کے شدید زخموں کی بحالی کے ماہر سرجن ہیں اور وہ غزہ میں داخل ہو کر ان ہزاروں مریضوں کی جان بچانے کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار تھے جنہیں فوری جراحی امداد کی ضرورت ہے۔ مگر قابض اسرائیلی حکام نے انہیں تقریباً دس روز قبل اردن پہنچتے ہی بتا دیا کہ ان کا داخلہ ممنوع ہے اور اس فیصلے کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی گئی۔ ڈاکٹر سدھوا اس وقت اردن میں پھنسے ہوئے ہیں اور جواب کے منتظر ہیں۔

اخبار کے مطابق اس پابندی کے فیصلے سے متعلق کسی بھی ذمہ دار نے کوئی سرکاری وضاحت نہیں دی حالانکہ غزہ میں انسانی ضرورتیں انتہائی نازک مرحلے میں ہیں۔

بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیروز سدھوا نے غزہ میں اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیشتر مریض بچے تھے اور اس سفاکیت سے گزرنے والے معصوم بچوں میں سے بعض پانچ برس کی عمر میں ہی جینے کی خواہش کھو چکے تھے۔

یہ اقدام اس سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ اس سے قبل سنہ نومبر کے آغاز میں بھی قابض اسرائیل نے کئی امریکی ڈاکٹروں کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا حالانکہ ان کے پاس اسرائیلی حکومت کی کوآرڈینیشن یونٹ کے الیکٹرانک پرمٹ سسٹم کے ذریعے حاصل شدہ پیشگی منظوری موجود تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق قابض اسرائیل مسلسل بیرون ملک سے آنے والے ڈاکٹروں پر پابندیاں بڑھا رہا ہے اور بین الاقوامی طبی ٹیموں کو غزہ اور مغربی کنارے میں زخمیوں اور مریضوں تک رسائی سے روک رہا ہے۔ یہ جابرانہ پالیسی نہ صرف انسانی بحران کو شدید تر کر رہی ہے بلکہ فلسطینیوں کو بنیادی علاج سے محروم کر کے ان کی زندگیوں کو مزید خطرے میں ڈال رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan