Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی 115 دنوں میں 1520 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا دفتر نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے 10 اکتوبر سنہ 2025 کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی اب تک 1520 مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔ ان مجرمانہ کارروائیوں کے نتیجے میں 559 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں جبکہ 1500 دیگر زخمی ہوئے ہیں، جو کہ معاہدے کی شقوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کی منظم پامالی ہے۔

میڈیا دفتر نے ایک پریس ریلیز میں واضح کیا کہ یہ خلاف ورزیاں گذشتہ 115 دنوں پر محیط ہیں، جن میں فائرنگ کے 522 واقعات، رہائشی محلوں میں فوجی گاڑیوں کی 73 دراندازیاں، بمباری اور نشانہ بنانے کی 704 کارروائیاں، اور مکانات و مختلف عمارات کو دھماکوں سے اڑانے کے 221 واقعات شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ شہداء کی کل تعداد میں 99 فیصد عام شہری شامل ہیں، جن میں 288 بچے، خواتین اور معمر افراد شامل ہیں، جبکہ 268 مرد شہید ہوئے ہیں۔ اسی طرح 1500 زخمیوں میں سے 900 سے زائد بچے، خواتین اور عمر رسیدہ افراد ہیں جنہیں رہائشی محلوں کے اندر اور مقررہ حدود سے دور نشانہ بنایا گیا، جس سے زخمی ہونے والے عام شہریوں کی شرح 99.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسی تناظر میں میڈیا دفتر نے وضاحت کی کہ قابض افواج نے اسی مدت کے دوران 50 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے، ان تمام افراد کو رہائشی علاقوں سے اور طے شدہ لائنوں سے دور رہتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

انسانی صورتحال کے حوالے سے بیان میں بتایا گیا کہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے امدادی، تجارتی اور ایندھن کے ٹرکوں کی تعداد 69 ہزار کے مطلوبہ ہدف کے مقابلے میں صرف 29,603 رہی، یعنی معاہدے پر عملدرآمد کی شرح صرف 43 فیصد رہی، جبکہ ایندھن کے ٹرکوں کے داخلے کی شرح طے شدہ مقدار کے مقابلے میں محض 14 فیصد رہی۔

سرکاری میڈیا دفتر نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل نے انسانی پروٹوکول کی شقوں کی پاسداری نہیں کی، جس میں پناہ گاہوں کا سامان، خیمے، پورٹیبل مکانات، ملبہ ہٹانے اور شہداء کے جسدِ خاکی نکالنے کے لیے بھاری مشینری، اور طبی سامان کی فراہمی شامل تھی۔ اس کے علاوہ رفح کراسنگ کو نہیں کھولا گیا، بجلی گھر کو فعال نہیں کیا گیا، اور مقررہ حدود کی مسلسل خلاف ورزی کی گئی۔

بیان میں متنبہ کیا گیا کہ ان خلاف ورزیوں کا تسلسل جنگ بندی کے معاہدے سے ایک خطرناک انحراف ہے اور یہ غزہ کی پٹی میں انسانی المیے کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔ میڈیا دفتر نے انسانی صورتحال کی ابتری اور قیمتی جانوں کے ضیاع کی مکمل ذمہ داری قابض اسرائیل پر عائد کی ہے۔

سرکاری میڈیا دفتر نے امریکی صدر، ضامنوں، ثالثوں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں اور قابض اسرائیل کو اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کرنے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور غزہ کی پٹی میں انسانی امداد و ایندھن کی فوری اور محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے پر مجبور کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan