Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی نئی کارروائی، شامی علاقوں میں مسلسل مداخلت

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

منگل کے روز قابض اسرائیلی فوج نے جنوبی شام میں واقع قنیطرہ گورنری کے دیہی علاقوں میں ایک بار پھر دراندازی کی، جو شامی خودمختاری کی کھلی اور مسلسل خلاف ورزی ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق قابض اسرائیلی فوجی دستہ تین سفید رنگ کی ہائی لکس گاڑیوں کے ہمراہ بلدہ بیر عجم کے داخلی راستے سے داخل ہوا اور قدیم گاؤں بریقہ کی جانب پیش قدمی کی۔

اس پیش رفت سے قبل قنیطرہ کے دیہی علاقے میں واقع گاؤں صیدا المقرز میں بھی قابض اسرائیلی افواج کی محدود دراندازی کی گئی تھی، جیسا کہ شامی سرکاری نیوز چینل نے اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی افواج تقریباً ایک گھنٹے تک علاقے میں موجود رہیں اور بعد ازاں کسی جھڑپ کے بغیر واپس چلی گئیں۔

یہ دراندازیاں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب شامی حکومت کی جانب سے قابض اسرائیل کے خلاف کسی قسم کی دھمکی آمیز کارروائی سامنے نہیں آئی، اس کے باوجود قابض اسرائیل گذشتہ عرصے کے دوران شامی فوجی تنصیبات اور اسلحہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے بار بار فضائی حملے کرتا رہا ہے۔

میدانی سطح پر یہ کشیدگی ایسے وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہے جب دمشق اور تل ابیب کے درمیان ایک سکیورٹی معاہدے سے متعلق مذاکرات کی باتیں گردش کر رہی ہیں، جن میں شام کی جانب سے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ حالات کو دسمبر سنہ 2024ء سے پہلے والی صورت حال پر بحال کیا جائے۔

قابض اسرائیل نے اسی ماہ یہ اعلان کیا تھا کہ سنہ 1974ء میں طے پانے والا افواج کی علیحدگی کا معاہدہ منہدم ہو چکا ہے اور اس نے سیاسی بے چینی کی صورت حال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شامی بفر زون پر قبضہ کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan