Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی فضائی حملے میں غزہ کا نوجوان شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اتوار کی شام ایک فلسطینی شہری کے شہید ہونے کا اعلان کیا گیا جو قابض اسرائیل کی گذشتہ بمباری میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ یہ حملہ جنوبی غزہ میں مواصی خانیونس کے علاقے کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا تھا جس میں یہ نوجوان بھی زخمی ہواتھا۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ نوجوان جمعہ عمر حامد قابض اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں آنے والی شدید چوٹوں کے باعث شہید ہوگیا، یہ بمباری جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع مواصی خانیونس پر کی گئی تھی۔

اسی دوران میدانی صورتحال میں مزید کشیدگی دیکھنے میں آئی، جہاں رات کے اوقات میں قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی فضاؤں میں نچلی پروازیں کیں۔

مزید یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ شہر غزہ کے مشرقی علاقوں کو قابض اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ تمام کارروائیاں قابض اسرائیل کی جانب سے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے تناظر میں سامنے آ رہی ہیں، جن کے نتیجے میں گزشتہ اکتوبر سے اب تک 464 فلسطینی شہری شہید اور 1275 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یہ معاہدہ اس نسل کش جنگ کے خاتمے کا باعث بنا تھا جو قابض اسرائیل نے 8 اکتوبر سنہ 2023ء کو شروع کی اور جو دو برس تک جاری رہی، اس دوران 71 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 171 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، جب کہ وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی گئی۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق غزہ کی تعمیر نو کی لاگت تقریباً 70 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan