قلقیلیہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) شمالی مغربی کنارے کی شہر قلقیلیہ میں قابض اسرائیل کی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید ہو گیا۔
فلسطینی ہلال احمر نے اطلاع دی کہ اس کے عملے کو قابض فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی شہری لایا گیا، جہاں موقع پر اسے دل اور پھیپھڑوں کی ہنگامی بحالی کی کارروائیاں فراہم کی گئیں، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور شہید ہو گیا۔
میڈیکل ذرائع نے زخمی کی حالت کو نہایت خطرناک قرار دیا، جس کے بعد اسے قلقیلیہ میں DCO چیک پوسٹ پر حوالگی کے بعد درویش نزال ہسپتال منتقل کیا گیا۔
