Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

فلسطین

قابض اسرائیل کی جیل سے مزید فلسطینی اسیران آزاد

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیلی فوج نے بدھ کی شام غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسطینی اسیران کو رہائی دے دی۔ رہائی پانے والے اسیران کو وسطی غزہ کے شہر دیرالبلح کے مشرق میں واقع صہیونی فوجی چوکی “کیسوفیم” کے راستے سے آزاد کیا گیا۔

نامہ نگار کے مطابق رہائی پانے والے تمام اسیران کو کیسوفیم کے مقام سے لے کر وسطی شہر میں موجود الشہداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے طبی معائنے اور ضروری علاج کی فوری سہولیات فراہم کی گئیں۔

یہ رہائی حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان 10 اکتوبر سنہ 2025ء کو شروع ہونے والے قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت عمل میں آئی ہے۔ یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ منصوبے کے مطابق نافذ کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی مرد و خواتین اسیران کے خلاف جنسی تشدد اور جسمانی و نفسیاتی اذیت کو ایک منظم اسرائیلی پالیسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جو غزہ کے عوام کے خلاف جاری نسل کشی کا حصہ ہے۔

مرکز کے مطابق اس کے وکلاء اور محققین نے حال ہی میں رہائی پانے والے متعدد فلسطینی اسیران کے بیانات جمع کیے ہیں، جن سے واضح ہوتا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیلوں اور فوجی کیمپوں میں جنسی جرائم، برہنہ کرنے، زبردستی تصویریں بنانے، ہتھیاروں اور تربیت یافتہ کتوں سے تشدد کرنے جیسے سنگین جرائم معمول بن چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سب کچھ ایک مستقل اور دانستہ پالیسی کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد فلسطینیوں کی انسانی حرمت کو روندنا، ان کی عزت و وقار کو مٹانا اور ان کی قومی و شخصی شناخت کو ختم کرنا ہے۔

فلسطینی انسانی حقوق تنظیم نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی عدالتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جرائم کی آزاد اور شفاف تحقیقات کرائیں اور ان اسرائیلی جنگی مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں جو فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی اور اجتماعی قتل عام میں ملوث ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan