Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی جیلوں میں 110 اسیران تشدد سے شہید ہو گئے

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

قابض اسرائیل کے اندر جاری سفاکیت کے بارے میں سامنے آنے والے نئے اعدادوشمار نے ایک بار پھر صہیونی جیلوں میں فلسطینی اسیران کے ساتھ روا رکھے جانے والے مجرمانہ سلوک کو بے نقاب کر دیا ہے۔ تازہ اسرائیلی معلومات کے مطابق ایتمار بن گویر کے وزارتِ قومی سکیورٹی سنبھالنے کے بعد فلسطینی اسیران کی شہادتوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔

عبرانی ویب سائٹ والا نے بتایا کہ سنہ 23 جنوری سے 25 جون کے درمیان قابض اسرائیلی جیلوں میں 110 فلسطینی اسیران شہید ہوئے، جن میں سے اکثریت کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔

موقع والا کے مطابق یہ وہ سب سے بڑا عدد ہے جو کئی دہائیوں میں ریکارڈ ہوا ہے، جو صہیونی جیلوں میں فلسطینیوں کے خلاف دردناک حقیقت کو پوری شدت کے ساتھ آشکار کرتا ہے۔

اس سے قبل رہائی پانے والے اسیران نے اپنے بیانات میں بتایا تھا کہ قابض اسرائیلی جیلوں میں فلسطینیوں کو بدترین وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور درجنوں قیدیوں کو مسلسل مارپیٹ اور اذیتوں کے ذریعے قتل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بن گویر اپنی انتہاپسندانہ پالیسی کو مزید سخت کرنے کے لیے ’’سزاے موت‘‘ کے صہیونی قانون کو آگے بڑھا رہا ہے۔ یہ قانون آج پیر کے روز قومی سکیورٹی کمیٹی میں دوسری اور تیسری قراءت کے لیے زیر بحث آئے گا۔

اپنے قریبی حلقوں سے گفتگو میں بن گویر نے ڈھٹائی سے کہا کہ وہ ’’جیلوں میں موسمِ گرما کے کیمپ‘‘ بند کرنے پر فخر کرتا ہے اور اس نے دعویٰ کیا کہ ’’جیلیں دوبارہ جیلیں بن گئی ہیں، نہ کہ دہشت گردوں کے لیے عشرت کدے‘‘۔

عبرانی ویب سائٹ والا کے مطابق مہیا کردہ اعدادوشمار انسانی حقوق کی تنظیموں کی سابقہ اندازوں سے کئی گنا زیادہ ہیں۔ ان تنظیموں نے گذشتہ برسوں میں صرف درجنوں اموات کی نشاندہی کی تھی جبکہ عملی صورت حال ہولناک حد تک اس سے بڑی ہے۔

اس وقت قابض اسرائیلی جیلوں میں کم از کم 10 ہزار فلسطینی اسیران موجود ہیں۔ یہ تعداد غزہ پر جاری جنگ کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، 1700 غزہ کے باشندوں کی گرفتاری اور 250 اسیران کے تبادلے کے باوجود کم نہیں ہوئی۔

’’ڈاکٹرز فار ہیومن رائٹس‘‘ نے جنگ کے آغاز سے اگست تک 46 فلسطینی اسیران کی شہادت کی تصدیق کی تھی مگر اب سامنے آنے والے نئے اعداد و شمار اس سے کہیں زیادہ سنگین ہیں۔

سنہ 2023 میں صہیونی جیلوں میں 32 اسیران شہید ہوئے جن میں سے 14 ہسپتالوں میں دم توڑ گئے۔ سنہ 2024 میں 47 فلسطینی اسیران شہید ہوئے جن میں سے 31 ہسپتالوں میں وفات پا گئے۔ رواں برس 2025 میں اب تک 31 فلسطینی اسیران صہیونی ظلم و تشدد کا شکار ہو کر شہید ہو چکے ہیں۔

مزید برآں 7 اکتوبر سے قابض اسرائیلی جیل انتظامیہ نے فلسطینی اسیران سے ریڈ کراس کی ملاقاتوں پر مکمل پابندی لگا رکھی ہے، جو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور قابض اسرائیل کی مجرمانہ روش کی ایک اور علامت ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan