Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی جنگ میں ابتک 72 ہزار فلسطینی شہید

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر غاصب اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے سنگین نتائج کے باعث گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 7 زخمی لائے گئے۔

وزارت نے اپنی یومیہ رپورٹ میں بتایا کہ شہداء اور زخمیوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہے جبکہ ایمبولینس اور دفاعی شہری (سول ڈیفنس) کا عملہ اب تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہے، جس کی وجہ میدانی حالات کی خرابی اور متعدد علاقوں میں مسلسل منڈلاتے ہوئے خطرات ہیں۔

رپورٹ میں وضاحت کی گئی کہ گیارہ اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 615 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,658 تک جا پہنچی ہے، اس کے علاوہ 726 لاشوں کو ملبے سے نکالنے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے واضح کیا کہ سات اکتوبر سنہ 2023 سے شروع ہونے والی غاصب صیہونی دشمن کی سفاکانہ جارحیت سے اب تک مجموعی طور پر 72,073 فلسطینی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں اور 171,756 زخمی ہوئے ہیں، جو کہ غزہ کی پٹی کی تاریخ کی سب سے خونریز فوجی مہم ثابت ہوئی ہے۔

یہ اعداد و شمار مسلسل جاری انسانی المیے اور جانی نقصان کی سنگینی کو ظاہر کرتے ہیں، جبکہ ایک ایسے وقت میں طبی نظام پر شدید دباؤ اور بنیادی امدادی اشیاء کی قلت کے باعث صحت اور انسانی حالات کے مزید ابتر ہونے کے انتباہات بھی بڑھ رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan