Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی جنوبی لبنان پر ڈرون بمباری، تین افراد زخمی

بیروت ۔ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن )قابض اسرائیلی ڈرون طیاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے لبنان کے محاذ پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر سکیورٹی مشاورت کا فوری اجلاس طلب کیا ہے۔

یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب لبنان اور قابض اسرائیل کی سرحد پر کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج نے سنہ2024ء کے اختتام پر اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود جنوبی لبنان میں فضائی حملوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لبنانی علاقوں پر بمباری کی جا رہی ہے جس سے وقفِ فائر معاہدہ عملاً بے معنی ہو چکا ہے۔

لبنانی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی ڈرون نے شبعا کے سرحدی قصبے میں ایک چرواہے کے گھر کو نشانہ بنایا جس سے دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ اسی دوران جنوبی قصبے حاروف میں سرعین پمپ اسٹیشن کے قریب سڑک پر کیے گئے ایک اور ڈرون حملے میں تیسرا شخص معمولی زخمی ہوا۔

بعد ازاں قابض اسرائیلی فضائیہ نے صور کے نواحی علاقے اللبونہ پر بھی بمباری کی جو لبنانی فوج کے ایک چوکی سے صرف دو سو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس دوران اسرائیلی ڈرون طیارے دارالحکومت بیروت اور جنوبی نواحی علاقوں کی فضا میں نچلی پروازیں کرتے رہے جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

یہ خطرناک پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب لبنانی صدر میشال عون نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ کسی بھی قابض اسرائیلی زمینی دراندازی کا بھرپور جواب دیا جائے۔ لبنانی فوج کے مطابق چند روز قبل قابض اسرائیلی فوجی دستوں نے صبح سویرے بلیدا کے علاقے میں گھس کر ایک بلدیاتی ملازم کو گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔ لبنانی حکام نے اس واقعے کو “ناقابلِ یقین جارحیت” اور “لبنان کی خودمختاری پر کھلا حملہ” قرار دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan