Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی جارحیت، غزہ میں شہری زندگی مشکل ترین حالات میں

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

غزہ کی بلدیاتی یونین کے نائب سربراہ علاء البطہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی اس وقت ایسے تباہ کن بحران سے گزر رہی ہے جو اس کے باسیوں کی زندگیوں کے لیے ناقابلِ تصور خطرہ بن چکا ہے۔ یہ بحران قابض اسرائیل کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کی منظم تباہی کے نتیجے میں پیدا ہوا ہے۔

جمعہ کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں البطہ نے بتایا کہ قابض اسرائیل نے اپنے وحشیانہ حملوں کے دوران تقریباً 700 پانی کے کنوئیں تباہ کر دیے، جس کے باعث شہریوں کی روزانہ پانی کی دستیابی 90 لیٹر سے گھٹ کر محض 15 لیٹر رہ گئی ہے۔ یہ کمی غزہ کے لیے ایک نہایت سنگین اور جان لیوا پانی کے بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

البطہ نے مزید بتایا کہ غزہ کی بلدیات پانی، نکاسی آب اور کچرا جمع کرنے جیسی بنیادی خدمات فراہم کرنے میں شدید مشکلات کا شکار ہیں، کیونکہ نہ تو ایندھن میسر ہے اور نہ ہی ضروری آلات تک رسائی ممکن ہے۔ اس بحرانی صورتحال نے بلدیاتی اداروں کی صلاحیت کو انتہائی محدود کر دیا ہے اور وہ تباہ کن حالات میں فوری مداخلت کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے عالمی برادری اور انسانی اداروں سے فوری اپیل کی کہ وہ ایندھن، مشینری اور ضروری آلات کی فراہمی یقینی بنائیں اور معابر کو کھولنے کے لیے دباؤ ڈالیں تاکہ کم از کم بنیادی خدمات کو بحال کیا جا سکے اور تباہ حال عوام کی زندگیوں کو سہارا دیا جا سکے۔

دوسری جانب سنہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری قابض اسرائیل کی نسل کش جارحیت امریکہ اور یورپی حمایت کے سائے میں پوری شدت کے ساتھ اب بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔ غزہ میں بھوک، بیماری اور مکمل تباہی نے زندگی کو ناممکن بنا دیا ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر مسلط کی گئی اس وحشیانہ جنگ میں اب تک 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے، جبکہ 11 ہزار سے زیادہ فلسطینی تاحال ملبے تلے لاپتا ہیں۔ غزہ کے بیشتر شہر اور آبادیاں مکمل طور پر مسمار ہو چکی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan