Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی تازہ جارحیت، 24 گھنٹوں میں 5 فلسطینی شہید اور 10 زخمی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں مزید پانچ فلسطینی جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے وزارت صحت کے ایک سرکاری بیان کے مطابق 11 اکتوبر سے اب تک شہداء کی کل تعداد 581 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1,553 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کے علاوہ 717 شہداء کے جسد خاکی ملبے سے نکالے جا چکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی اس بدترین اور سفاکانہ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک کے مجموعی اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ شہداء کی کل تعداد 72,032 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 171,661 ہو چکی ہے۔

وزارت صحت نے اس کربناک صورتحال کی جانب بھی توجہ دلائی ہے کہ شہداء کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے یا شاہراہوں پر بکھری پڑی ہے، جہاں قابض اسرائیل کی مسلسل فائرنگ اور رکاوٹوں کے باعث ایمبولینس کے عملے اور سول ڈیفنس کی ٹیموں کے لیے ان تک پہنچنا تاحال ناممکن بنا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan