Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی بربریت عروج پر، غزہ میں شہداء کی تعداد 71,662 ہو گئی

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کے ہسپتالوں میں دو مزید شہداء کے جسد خاکی لائے گئے اور نو زخمی داخل ہوئے ہیں، جو قابض اسرائیل کی جاری جارحیت کی تباہ کن انسانی قیمت کو ظاہر کرتا ہے۔

وزارت صحت نے اپنے روزانہ کے اعداد و شمار میں بتایا کہ متعدد زخمی اور شہداء ابھی بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں، جبکہ ہسپتالوں اور شہری دفاع کی ٹیمیں مسلسل بمباری، نقل و حرکت میں مشکلات اور میدانی وسائل کی کمی کی وجہ سے ان تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

ہسپتالوں نے ایک نومولود بچے 12 روزہ ہيثم ابو قص دن کے انتقال کی اطلاع دی، جو الرنتیسی ہسپتال میں شدید سردی کے باعث فوت ہوگیا، جس کے نتیجے میں موسم سرما کی ابتدا سے بچوں کی اموات کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے، جو انسانی حالات، پناہ گزینی کے حالات اور طبی دیکھ بھال کی سنگین خرابی کا مظہر ہے۔

بیان کے مطابق، جب سے جنگ بندی نافذ ہوئی ہے، مجموعی طور پر 488 شہداء اور 1,350 زخمی رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 714 افراد کو ملبے سے نکالا گیا ہے۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری قابض اسرائیلی جارحیت کے دوران مجموعی انسانی نقصان 71,662 شہداء اور 171,428 زخمیوں تک پہنچ چکا ہے، جبکہ انسانی حقوق اور طبی حلقوں کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ طبی ٹیموں کے کام پر پابندی اور بنیادی امداد کی رسائی میں رکاوٹوں کے باعث انسانی المیہ مزید بڑھ رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan