Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض اسرائیل کی القدس میں انروا کی عمارتوں پر پابندی، بجلی اور پانی منقطع

مقبوضہ القدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) القدس گورنری نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی حکومت نے مقبوضہ القدس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی ’انروا‘ کی عمارتوں سے بجلی اور پانی کاٹنے کے قانون پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔

گورنری نے ایک بیان میں بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام نے باضابطہ نوٹس جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے تاکہ جلد از جلد اس فیصلے پر عمل کیا جا سکے۔ یہ ایک نیا اشتعال انگیز قدم ہے جس کا مقصد شہر کے اندر ’انروا‘ اور اس کے اہم اداروں کے وجود کو نشانہ بنانا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ نسلی امتیاز پر مبنی نسلی دیوار کے اندر واقع ’انروا‘ کی عمارتوں کو بجلی کی فراہمی منقطع کرنے کے نوٹس اسرائیلی بجلی کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں اور ان پر پندرہ دن بعد عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ یہ اقدام اس قانون کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے جس کی منظوری کنیسٹ نے گذشتہ سال 31 دسمبر کو دی تھی۔

گورنری کے مطابق قابض اسرائیل کی نام نہاد جیحون کمپنی نے بھی القدس میں انروا کے زیر استعمال املاک کو پانی کی فراہمی بند کرنے کے علیحدہ نوٹس ارسال کیے ہیں۔

ابتدائی جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ یہ اقدامات انروا کی دس عمارتوں کو متاثر کر رہے ہیں جن میں سکول عیادات تربیتی مراکز اور انتظامی دفاتر شامل ہیں۔ ان میں شیخ جراح محلے میں واقع ایجنسی کا مرکزی دفتر بھی شامل ہے۔

القدس گورنری نے خبردار کیا کہ یہ اقدام شہر میں فلسطینی پناہ گزینوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی طبی اور امدادی خدمات پر نہایت سنگین اثرات مرتب کرے گا۔

بیان میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ قابض اسرائیل کی کنیسٹ نے گذشتہ دسمبر کے آخر میں دوسری اور تیسری قراءت میں اس قانون کی حتمی منظوری دی تھی جہاں اس کے حق میں انسٹھ اور مخالفت میں سات ووٹ پڑے تھے۔

گورنری نے اس اقدام کو اقوام متحدہ کے منشور بین الاقوامی قانون اور عالمی قانونی جواز کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا جن میں سر فہرست جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 302 ہے جس کے تحت انروا کا قیام عمل میں آیا تاکہ فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے مسئلے کے منصفانہ حل تک بنیادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan