غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام غزہ شہر میں اچانک انٹرنیٹ اور موبائل فون کی خدمات معطل کردی۔
مقامی ذرائع کے مطابق، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کے سبب شہر کے مختلف علاقوں، خاص طور پر وسطی غزہ میں رابطے شدید متاثر ہوئے۔
یہ اقدام قابض اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم اور فلسطینی عوام کی معلوماتی آزادی کو دبانے کی ایک اور حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد حقائق کو چھپانا اور فلسطینیوں کے رابطوں کو محدود کرنا ہے۔