Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

قابض اسرائیل جنگی وقفے کے دوران مجاہدین کی معلومات اکٹھی کر رہا ہے: رپورٹ

غزہ۔ مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن

فلسطینی مزاحمتی سکیورٹی ادارے کے ذیلی پلیٹ فارم “الحارس” نے جمعہ کی شب ایک اہم انتباہ جاری کیا ہے کہ قابض اسرائیلی خفیہ ادارے حالیہ جزوی سکون اور سکیورٹی کی صورتحال میں بعض مجاہدین کی غفلت سے فائدہ اٹھا کر ان کی صفوں میں دراڑ ڈالنے، ان کے بارے میں معلومات جمع کرنے اور انفرادی کمزوریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

فیلڈ ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی انٹیلی جنس مختلف تکنیکی اور زمینی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اپنے جاسوسی نیٹ ورک کو وسعت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ اس عارضی سکون کے دوران موبائل فونز اور سماجی رابطوں کے غیر محتاط استعمال سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے۔

“الحارس” پلیٹ فارم نے بتایا کہ گذشتہ دنوں مزاحمتی کارکنوں کی نگرانی کے لیے ڈرونز، خفیہ سماعتی آلات اور جدید جاسوسی ذرائع کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قابض اسرائیل انسانی ہمدردی یا سماجی تعلقات کے پردے میں نئے ایجنٹ بھرتی کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ جنگ بندی کا مطلب امن نہیں بلکہ یہ ایک نہایت حساس مرحلہ ہے جس میں قابض اسرائیل ان معلومات کے حصول کی کوشش کرتا ہے جو اسے میدانِ جنگ میں حاصل نہیں ہو سکیں۔

پلیٹ فارم نے خبردار کیا کہ معمولی سکیورٹی غفلت یا نظم و ضبط میں کمی بھی اس بظاہر پُرسکون فضا کو خطرناک جال میں بدل سکتی ہے۔

“الحارس” نے زور دیا کہ مجاہدین کا سکیورٹی نظم و ضبط ہی ان کی پہلی دفاعی دیوار ہے، اس لیے انہیں جنگ بندی کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط، بیداری اور چوکسی اختیار کرنی چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر 2023ء سے امریکی اور یورپی حمایت کے ساتھ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف بدترین نسل کشی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس میں قتل عام، تباہی، بھوک، جبری بے دخلی اور گرفتاریوں جیسے جرائم شامل ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس نسل کشی میں اب تک 2 لاکھ 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ 11 ہزار سے زیادہ فلسطینی تاحال لاپتہ اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan