مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن
قابض اسرائیل کی فوجی مشینری شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے شدید فائرنگ اور توپخانے کے بمباری کے ساتھ داخل ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ کے وسطی حصے کو بھاری فائرنگ کا نشانہ بنایا، جبکہ فوجی پیش قدمی کے ساتھ ہی علاقے پر توپخانوں سے بھی بمباری کی گئی۔
ذرائع نے مزید کہا کہ قابض اسرائیل کی فورسز نے شام کے ابتدائی پہر میں شمالی غزہ کے جبالیا کے مشرقی علاقے کی جانب براہِ راست فائرنگ کی، جبکہ توپخانوں کی گولہ باری شمالی غزہ کے مختلف علاقوں تک پہنچی۔
یہ کشیدگی ایسے وقت میں سامنے آئی جب قابض اسرائیل نے غزہ میں سیز فائر اور امن معاہدے کی متعدد خلاف ورزیاں کیں، جس کے نتیجے میں چار شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔
قابض اسرائیلی فوج اب بھی غزہ کے مختلف علاقوں کو فضائی اور توپخانے کے ذریعے نشانہ بنا رہی ہیں، اور یہ سیز فائر کے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی ہے ۔
