ضلع بیت لحم کے بیت جالاقصبے میں اتوار کے روز،فلسطینیوں کے گھروں کے نزدیک ہفتہ وار دیوار مخالف مظاہرے پر اسرائیلی قابض فورسز کی اندھا دھند آنسو گیس شیلنگ سے 15شہری بری طرح سانس کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ،جن میں پانچ بی ہوش بھی ہوئے۔
اسی دوران نسلی عصبیت کی بنیاد پر دیواروں کی تعمیر کے خلاف اتوار کو ایک ریلی نکلی ،جس میں بیرون ممالک کے سرگرم کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق اس ریلی پر دھاوابول دینے کے بعد اسرائیلی فورسز نے 8غیر ملکی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
ریلی کے شرکاء جن میں دسیوں غیر ملکی کارکن بھی موجودتھے نے ہاتھوں میں کتبے اور جھنڈے اٹھا رکھے تھے ،جن پر اسرائیلی قبضے کی مذمت اور عالمی برادری سے مطالبے درج تھے کہ وہ فوری مداخلت کر کے ان دیواروں کا کام رکوا دیں۔ اسرائیلی فورسز نے غیر ملکی کارکنوں کو پہلے زد و کوب کیا اور پھر ان میں سے8 کو گرفتار کر لیا