اسرائیلی قابض فورسز نے ایک ایمبولنس سے ایک فلسطینی جوان کو گرفتار کیا جو اپنی بیمار ماں کے ساتھ بیت لحم سے بیت المقدس جا رہا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز نے ایمبولنس کو پہلے روک لیا، پھراس کی تلا شی لی اور بعد میں الخلیل ضلع کے برج گاوں سے تعلق رکھنے والے بیس سالہ محمد التلہمی کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا۔ دیگر واقعات میں اسرائیلی قابض فورسز نے بیت لحم ضلع کے ولاجا گاوں میں زرعی زمین کے ایک بہت بڑے رقبے کو فوجی بلڈوزروں سے بلڈوز کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ زمینی رقبے میں سنگتروں اور آموں کی کاشت کی جا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اس رقبے پر قبضہ کر کے خار دار باڑ لگانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔