اسرائیلی جارح فوج نے منگل کی صبح غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے رفح شہر میں غزہ بین الاقوامی ائر پورٹ کے قریب ایک فلسطینی نوجوان لڑکے کو شہید کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے شعبہ حادثات و ایمبولینس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ محمد زید الفرماوی نامی لڑکے کی عمر 15 سال تھی۔ تشدد کے بعد ق ابض فوج نے میڈیکل عملے کو اس کی لاش ہسپتال پہنچانے سے بھی روک دیا۔
قابض قوتوں نے دعوی کیا ہے کہ فرماوی شہید نے ممنوعہ مقامات میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ دوسری طرف مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کا یہ دعوی بے بنیاد ہے۔ قابض فوج کے بیانات فلسطینی لڑکے کے قتل کا جواز پیش کرنے کی ناکام کوشش ہے۔