قابض اسرائیلی فوج نے مغازی مہاجر کیمپ کے مشرقی علاقے میں فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے اندھا دھند فائرنگ کی جس سے چھے فلسطینی زخمی ہو گئے۔
وزارت صحت کے ایمرجنسی اور ایمبولنس سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زخمیوں میں ایک شہری کو سینے پر گولیاں لگیں، اس کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔
فلسطینی شہری 1948ء کے مقبوضہ عرب علاقے میں بفر زون قائم کرنے کے اسرائیلی فیصلے سراپا احتجاج ہیں۔ عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اپنے واچ ٹاورز سے مشین گنوں سے مظاہرین پر بلا امتیاز اور بلا اشتعال فائرنگ کی۔
واضح رہے کہ غزہ کے شہری پچھلے ہفتے سے اسرائیل کی طرف سے بفر زون قائم کرنے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔