قابض اسرائیلی فوج نے نابلس کے مشرق میں طانا کے علاقے میں فلسطینی کسانوں کی زرعی اراضی پر بارہ جھونپڑیاں مسمار کردیں- ذرائع کے مطابق پانچ اسرائیلی بلڈوزر کسانوں کی زمینوں میں داخل ہوئے اور جھونپڑیوں کو منہدم کردیا- بلڈوزروں کی حفاظت کے لیے پندرہ فوجی گاڑیاں ہمراہ تھیں- اسرائیلی فوج نے ایک سال قبل نوٹس جاری کیا تھا کہ یہ جھونپڑیاں صہیونی فوجی علاقے میں بنائی گئی ہیں جبکہ فلسطینی کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اس علاقے میں بیسیوں برس سے مقیم ہیں- فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوجی نوٹس کے خلاف صہیونی عدالت میں درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا-