قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں شعفاط پناہ گزین کیمپ کی رکاوٹ پر چھ بچوں کی ماں کو گرفتار کرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے 42 سالہ فلسطینی خاتون ابتسام مصطفی کو بحث و تکرار کرنے پر گرفتار کرلیا۔ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے اسے گرفتار کرنے سے قبل زدوکوب بھی کیا۔
قبل ازیں اسرائیلی خصوصی فورسز نے شعفاط کیمپ میں ایک چودہ سالہ نوجوان کو گرفتار کیا۔ اسے اسرائیلی فوجی سے جھڑپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ مسجد اقصیٰ اور اسلامی مقدسات کے دفاع کے لیے ہونے والے حالیہ مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج 250 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرچکی ہے جس میں 30 ایسے بچے شامل ہیں جن کی عمریں چودہ برس سے کم ہیں۔