قابض اسرائیلی انتظامیہ نے بغیر کسی نوٹس کے ام فہم کے علاقے مصمص میں گھروں کی مسماری مہم شروع کر دی- تفصیلات کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ نے 1948میں قبضے میں لیے گئے علاقے ام فہم کے قریب مصمص میں ایک تین منزلہ مکان کو یہ کہ کر زمین بوس کر دیا کہ اس گھر کی تعمیر غیر قانونی ہے عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس کے ایک دستے کی نگرانی میں اسرائیلی انتظامیہ نے بلڈوزرو ں کی مدد سے مصمص پررات کے آخری پہر بغیر کسی اطلاع کے دھاوا بولا اور گھروں کو منہدم کرنا شروع کر دیا- ذرائع کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ اس طرح کے واقعات سے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ قابض اسرائیل جب جو کچھ چاہے کر سکتا ہے اس کو روکنے والا کوئی نہیں ہے-اسرائیلی انتظامیہ نے واضح کیا کہ کچھ ماہ پہلے اس مسماری مہم کے بارے میں آگا ہ کیا گیا تھا