Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قابض اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے 32 فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم

demolition3 بیت القدس کی تنظیم برائے کمیونٹی ڈیولپمنٹ نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے 32 خاندانوں کو ایک ہفتے کے اندر اندر اپنے گھر خالی کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اس سلسلے میں بیت الحینیہ کے مضافات میں جہاں 160افراد رہتے ہیں جن میں نصف تعداد بچوں کی ہے، اسرائیلی قابض فورسز اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے ایک گھر کے دروازے پر اس نوٹس کو چسپاں کیا جس میں انہیں گھروں سے بے دخل ہونے کو کہا گیا ہے۔ اس حکمنامے کے نتیجے میں جس پر نئے ہفتے سے عملدرآمد ہوگا یہ بے کس خاندان اس وقت شدید ذہنی تناو میں مبتلا ہیں کہ وہ کیا کریں اور کہاں جائیں۔ یہ سارے کے سارے وہ فلسطینی ہیں جنہیں 1967میںبھی جب اسرائیل نے بیت المقدس پر قبضہ کے دوران انہیں اپنے گھروں سے بے دخل کیا تھا۔ ایک شہری رعودا ابو سنین کا کہنا تھا کہ ہم نے کافی کچھ اب تک سہہ لیا ہم اب دوبارہ ہہاجر نہیں بننا چاہتے۔55 سالہ حمادنے جذباتی انداز میں کہا کہ میں حواس باختہ ہوا جب میں نے اس نوٹس کو پڑھا۔ میں دس سال سے زائد ٹیکسز بھی ادا کر رہا ہوں ،میں نے اپنی کمائی سے اس مکان کو خریدا ہے۔ میں نے اپنے عیال اور اپنے سکون و اطمینان کیلئے یہ گھر خریدا تھا۔۔ لیکن میرا یہ خواب چکنا چور ہو رہا ہے۔ فاونڈیشن کے سربراہ معاط الذعطری نے کہا کہ اس فیصلے کے کو عارضی طور پر روکنے کیلئے عدالت سے درخواست کی گئی ہے اور اس دوران تمام قانونی لوازمات اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ زعطری نے کہا کہ اسرائیلی قابض ابتظامیہ، موجودہ فلسطینی سیاسی تناؤ سے بھر پور فائدہ اٹھا کر بیت المقدس میں زیادہ سے زیادہ گھروں کو منہدم کرنا چاہتی ہے۔ یہ سلسلہ پچھلے سال سے شروع ہوا ہے اور اب تک 104مکانات کو مسمار کردیا گیا ہے۔ فاونڈیشن کے سربراہ نے اسرائیلی مئیر کے اس بیان کو مسترد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ ایسا کچھ شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اس طرح کے بیانات سے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan