Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

قابض اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے آبادکاروں کیلئے قریوت سڑک کی تعمیر کا کام جاری

palestine_foundation_pakistan_jewish-only-bypass-road-qaryut-palestinian-village

بلند بانگ دعووں کے باوجود کہ آبادکاری سرگرمیاں روک دی گئی ہیں. اسرائیلی قابض انتظامیہ کی طرف سے شمالی مغربی کنارے میں دو یہودی آبادکاروں کی بستیوں کے درمیاں بائی پاس روڑ کی تعمیر کا کام سرعت سے جاری ہے- بدھ کو اسرائیلی انسانی حقوق کی ایک تنظیم یش دن نے ہائی کورٹ میں اس سڑک کی کی تعمیر روکنے کیلئے اپیل دائر کی- واضح رہے کہ یہ سڑک فلسطینی لوگوں کی زمینوں کے درمیاں سے نکالی جارہی ہے- تنظیم نے عدالت سے کہا ہے کہ ایلی اور ہیول کو جوڑنے والی یہ سڑک فلسطینیوں کی ملکیتی زمین میں تعمیر کی جا رہی ہے ،جس سے ان کی 1500دونم پیداواری زمین ضائع ہوجاتی ہے- تنظیم نے عدالت کو اس طرف بھی توجہ دلائی ہے کہ 2009میں اسی کی ہدایت پر اس سڑک پر کام روک دیا گیا تھا لیکن تین مہینے بعد پھر اس پر کام شروع ہو. حکومتی وکلاء نے عدالت کو اس بارے میں اپنی لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں پتہ کہ عدالت کے احکامات کی کس طرح خلاف ورزی کی گئی ہے- تنظیم نے واضح کیا ہے کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ حکومت یہ نہیں جانتی کہ اس کی آنکھوں کے سامنے کیا ہو رہا ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan