Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

“فلسطین 36” کے ساتھ قرطاج فلمی فیسٹیول کی شاندار شروعات

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

تونس میں قرطاج فلمی میلے کے 36ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز ہفتے کے روز شہر ثقافت کے اوپیرا تھیٹر میں فلسطینی ہدایت کارہ آن ماری جاسر کی فلم فلسطین 36 کی نمائش سے ہوا۔

افتتاحی تقریب کے دوران فلسطینی ہدایت کارہ نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین 36 کو میلے کی افتتاحی فلم کے طور پر منتخب کیے جانے پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ انتہائی سخت حالات میں اس فلم کی تیاری پوری ٹیم کے لیے ایک عظیم اعزاز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ فلم فلسطینی عوام کی تاریخ کے بدترین اور کٹھن ترین ادوار میں بنائی گئی۔ ان کے مطابق غزہ پر جاری جنگ نے فلم کی عکس بندی کے عمل کو شدید متاثر کیا اور شوٹنگ چار مرتبہ روکنا پڑی۔

فلسطین 36 سنہ 1936ء میں برطانوی اقتدار کے خلاف فلسطینی عوام کی تاریخی بغاوت اور آزادی کے مطالبے کی جدوجہد کی کہانی بیان کرتی ہے جو فلسطینی قومی شعور اور مزاحمتی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔

یہ فلمی میلہ 20 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں 23 ممالک کی 165 فلمیں پیش کی جا رہی ہیں۔ یہ فلمیں مختلف سرکاری مقابلوں کے ساتھ ساتھ خصوصی اور متوازی پروگراموں میں شامل ہیں۔

تونسی سینما کو میلے میں نمایاں نمائندگی حاصل ہے جہاں 46 فلمیں پیش کی جا رہی ہیں جن میں 23 طویل اور 23 مختصر فلمیں شامل ہیں۔

اس سال میلہ آرمینیائی سینما کو خصوصی خراج تحسین پیش کر رہا ہے جس کے لیے سینما انڈر دی مائیکروسکوپ کے عنوان سے ایک خصوصی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسپین اور امریکہ لاطینی کے متعدد سینمائی تجربات کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران اطالوی اداکارہ اور تیونسی نژاد کلاؤڈیا کارڈینالے کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جو گذشتہ ستمبر میں وفات پا گئی تھیں۔ اس موقع پر دیگر مرحوم سینما سازوں کو بھی یاد کیا گیا جن میں الجزائری ہدایت کار محمد الاخضر حمینہ لبنانی نقاد ولید شمیط مالی سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار اور اسکرین رائٹر سلیمان سیسے اور بینن کے ہدایت کار پولین سومانو ویرا شامل ہیں۔

میلے کے دوران تونسی پروڈیوسر عبدالعزیز بن ملوکہ کو ان کی شاندار سینمائی خدمات کے اعتراف میں اعزازی تانیت سے نوازا گیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قرطاج فلمی دنوں کے ڈائریکٹر طارق بن شعبان نے 36ویں ایڈیشن کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور بتایا کہ میلے کی انفرادیت اس کی مسلسل تجدید اور مقصدی بصری اظہار کے متلاشی ناظرین کے ساتھ اس کے گہرے تعلق میں ہے۔ انہوں نے ناقدین پیشہ ور افراد تکنیکی ماہرین اور جامعات کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت تیونس کی ثقافتی شناخت کو عالمی سطح پر فروغ ملا ہے۔

انہوں نے اس بات کی توثیق کی کہ قرطاج فلمی دن اپنے فکری اور فنی اصولوں پر قائم رہتے ہوئے روایتی حصوں کو برقرار رکھے گا جن میں طویل افسانوی فلمیں دستاویزی فلمیں مختصر فلمیں اور قرطاج فار ایمرجنگ سینما کے عنوان سے وہ شعبہ شامل ہے جو دنیا بھر کے مختلف فلمی اسکولوں کی تخلیقات کو خوش آمدید کہتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan