کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،ہم فلسطینوں کے ساتھ ہیں،فلسطین کے مسئلہ پر اسلامی دنیا کی بے حسی قابل قبول نہیں ہے،اس معاملے کے حل کے لیے عالمی قوتوں کو فوری فوری اپنا کردار ادا کرنا چاہیے
شاہراہ قائدین پرطوفان اقصی وسندھ امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کراچی میں اختتامی مارچ کی قیادت جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کی۔مولانا فضل الرحمان کا طوفان اقصی وسندھ امن مارچ کے پنڈال پہنچنے پرشرکا کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔اسٹیج پر غزہ کے رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر صفدر عباسی ، ایم کیو ایم مصطفی کمال ، علامہ راشد محمود سومرو ،رئوف صدیقی، مولانا صالح الحداد ، مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اسلم غوری ،مولانا سمیع سواتی اور دیگر موجود تھے۔جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو بتانا چاہتا ہو کہ ہم آپ کی آواز پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں،پورا پاکستان آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان امریکہ کی جاگیر نہیں عوام کی جاگیر ہے