Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین کے تارِیخی شہر کو یہودیانے کا منصوبہ طشت از بام

palestine_foundation_pakistan_lod-city

اسرائیلی پارلیمنٹ میں عربی رکن ابراھیم صرصور نے شمالی فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں عرب کالونیوں میں یہودیوں کو لا کر بسانے کے ایک خفیہ منصوبے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ رکن کنیسٹ ابراھیم صرصور نے “فلسطین آن لائن” نامی ویب پورٹل سے بات کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے منگل ہو اپنے اجلاس میں اس منصوبے کی منظور کی سخت مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد کے لئے 160 ملین شیکل لاگت آئے گی۔ اس مقصد کے لئے اللد کے تاریخی شہر میں یہودیوں کو بسایا جا رہا ہے۔ ظاہری طور پر سیکیورٹی خدشات کو اس اقدام کے جواز کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے نام پر اس منصوبے کا مقصد اللد شہر میں اسرائیلی پولیس کی نفری کو بڑھانا ہے تاکہ شہر کی مختلف کالونیوں میں انفراسٹرکچر کا کام کیا جا سکے اور مواصلات کا نظام بہتر بنایا جا سکے۔ نیز شہر میں نئے اپارٹمنٹس بنائے جائیں اور بلا اجازت تعمیر گھروں کو مسمار کیا جا سکے۔ ان کوششوں کا مقصد شہر کی عرب آبادی کو گزند پہنچانا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں عرب رکن صرصور نے صہیونی حکومت کے ان منصوبوں پر حیرت کا اظہار کیا کیونکہ بادی النظر میں یہ تمام منصوبے ترقیاتی پراجیکٹ دکھائی دیتے ہیں تاہم پس پردہ عوامل میں یہاں پر عربوں کے مقابلے میں یہودی اثر و نفوذ بڑھانا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan