حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ فارس خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے تئیسویں یوم تاسیس کے موقع پر حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ نے فلسطین کی مکمل آزادی تک مزاحمت جاری رکھنے پر زور دیا۔عزالدین قسام بریگیڈ نے منگل کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ مزاحمت قبضے کا رد عمل ہے اور دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور مزاحمت ہی اس کے سد راہ ہوسکتی ہے۔اس بیان میں فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے حق پر تاکید کرتے ہوئے کہا گيا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو صیہونی جیلوں سے رہائي ملنی چاہئے۔