فلسطینی کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ نے بھی اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی مذمت کرنے پر فیاض کی تنقید کی ہے کیونکہ یہ وہی اسرائیلی فوجی ہے جسکے ہاتھ فلسطینی بچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے فیاض کے بیان کو فلسطینی جذبات کو مجروح کرنے کی واضح سازش قرار دیا۔ پی ایف ایل پی کے مطابق فیاض کو فلسطینیوں کی جدوجہد جوکہ ہر مقبوضہ علاقے کے لوگوں کا عالمی قانون کے مطابق حق ہے اسکی مذمت کرنے کی بجائے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ہزاروں معصوم فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرنی چاہیے تھی۔ فلسطین کی آزادی کے لیے پاپولر فرنٹ نے اس معاملے پر اپنے جاری کردہ بیان میں زور دیا کہ ایسا شخص جس نے ہرزیلیہ کانفرنس میں شرکت کی اسکی جانب سے ایسا بیان جس سے فلسطینی شہداء کے خون سے غداری کی بو آتی ہو حیران کن بھی نہیں ۔