(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے سرکاری ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسائے گئے آبادکاروں کی تعداد 73 لاکھ 61 ہزار ہوگئی ہے۔ سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں بسائے گئے آباد کاروں کی تعداد 19 لاکھ 66 ہزار سے زاہد ہیں۔
اعدادو شمار میںبتایا گیا ہے کہ سنہ 1948ء کی جنگ میں قبضےمیں لیے گئے فلسطینی علاقوں میں کل آبادی کا 74 فی صدصہیونی آباد کار ہیں جو دنیا بھر سے لا کروہاں بسائے گئے ہیں۔ صرف 21 فی صد آبادی مقامی ہے۔
قابض صہیونی ریاست میں بسے والے لوگوں میں 4 لاکھ 67 ہزار افراد عیسائی، غیر عرب اور دوسرے مذاہب کے لوگ بھی شامل ہیں۔