Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین میں ایک سال کے دوران یہودی فوج کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد کے 228 واقعات

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest-journalist

مقبوضہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے جہاں فلسطینیوں کے خلاف سنگین نوعیت کی جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے وہیں ان جرائم کو بےنقاب کرنے والے صحافیوں کو بھی صہیونی تشدد اور جارحیت کا سامنا ہے. فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ گذشتہ ایک سال اور دو ماہ کے عرصے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطین میں صحافیوں پر تشدد کے 228 واقعات رونما ہوئے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین میں صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم” جرنلسٹ رائٹس فاٶنڈیشن” نے “صحافت کی خاموشی صہیونی جنگی جرائم کی توثیق” کے عنوان سے جاری ایک بیان میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کو فلسطین میں واقعات کی کوریج میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے. رپورٹ کے مطابق گذشتہ چودہ ماہ سے ان کے پاس جمع ہونے والے اعداد و شمارسے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوجی یومیہ کی بنیاد پر فلسطینی صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں. کیونکہ پچھلے چودہ ماہ کے دوران صحافیوں پر تشدد کے سوا دو سو سے زائد واقعات رو نما ہو چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ایسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جن کے بارے میں ان کے پاس ریکارڈ یا معلومات نہیں. رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے بعض صحافیوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی ہے جس سے کئی صحافیوں زخمی ہوئے اور بعض ایسے بھی ہیں جو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے اپاہج یا معذور ہو چکے ہیں. صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے صحافیوں پر تشدد کے زیادہ واقعات فلسطینی شہریوں کے احتجاج کو کچلنے کی کوریج کرنے یا فائرنگ سے فلسطینیوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کے واقعات کے بعد سامنے آئے ہیں جب صہیونی فوج نے اپنے جنگی جرائم کو میڈیا سے چھپانے کی کوششیں کیں. کئی صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ خدمات کی انجام دہی میں جیلوں میں بھی ڈالا گیا ہے، جو انسانی حقوق کی وحشیانہ خلاف ورزی کے زمرے میں شامل ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan