Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین میں اسلامی مقدسات کی یہودیوں کے ہاتھوں بے حرمتی پر پاکستان میں یوم احتجاج

palestine_foundation_pakistan_protest-jamaat-e-islami-chief

دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح اسلامیاں پاکستان نے بھی غاصب یہودیوں کے ہاتھوں مقبوضہ فلسطین میں اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی مذمت میں جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اپنی آواز شامل کرتے ہوئے امت مسلمہ کے جسد واحد ہونے کا ثبوت دیا۔

مساجد میں علمائے کرام نے اپنے خطبات جمعہ میں یہودی منصوبے کی شدید مذمت کی اورعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اس ناپاک منصوبے سے باز رکھنے کے لیے دباؤ ڈالے۔ یہ مسلمانوں کے دین و ایمان کا مسئلہ ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی، حیدرآباد، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، لیہ، بہاولپور اور دیگر اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے جن سے جماعت اسلامی کی مقامی قیادت نے خطاب کیا اور اسرائیل کی ہٹ دھرمی اور مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے کے ناپاک ارادوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ صرف فلسطینیوں یا عربوں کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اور دنیا بھر کے مسلمان فلسطینیوں کی پشت پر ہیں۔

جامع مسجد منصورہ میں نماز جمعہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا کہ اسرائیل سرنگیں کھود کر مسجد اقصیٰ کی بنیادوں کھوکھلا کرنے میں مصروف ہے۔ اس نے بیت المقدس کے قریب تباہ شدہ یہودی صومعہ کی تعمیر بھی شروع ازسر نو شروع کر دی ہے۔ فلسطینی مسلمان اس کی مزاحمت میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں اسرائیل کے ان توسیع پسندانہ عزئم کے خلاف یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ مسلمان سراپا احتجاج ہیں لیکن مسلمان حکمرانوں نے اس بارے میں بے حمیتی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مسئلے پر سب سے پہلے آواز بلند کیا کرتا تھا لیکن اب اس کے حکمران ”سب سے پہلے پاکستان” کا نعرہ بلند کر کے اس سے لاتعلق ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی حالیہ جدوجہد میں سب سے زیادہ مصر نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے جس نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کو مصر میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اپنی سرحد ہر زمین دوز آہنی دیوار تعمیر شروع کر رکھی ہے تاکہ فلسطینیوں کے زیر استعمال سرنگوں کو بھی مسدود کر دیا جائے جن کے ذریعے فلسطینی بینادی ضرورت کی چیزیں غزہ لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کا رویہ سخت قابل مذمت ہے۔ سید منور حسن نے کہاکہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو یہودی تسلط سے باہر نکالنے کے لئے فلسطینی عوام تمام امت کی طرف سے جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں۔ پریس کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مسئلے کو اجاگر کرے۔

ادھر جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور ڈاٹریکٹر ادارہ معارف اسلامی منصورہ نے جامع مسجد سید مودودی انسٹیٹیوٹ میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ ہمارا قبلہ اول ہے۔ آج اس کے مقدس وجود کو اسرائیل اپنے ناپاک منصوبوں کے ذریعے منہدم کرنا چاہتا ہے۔ اسرائیل اور امریکا دونوں اسلام دشمن ہیں اور پوری دنیا کا امن ان کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں حماس ہی اسرائیل کی اسلام دشمن اور مسلم کش پالیسیوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ پورے عالم اسلام کو حماس کی پشت پر کھڑے ہو کر اسرائیل کے عزائم کو خاک میں ملانا ہو گا ورنہ ہمارا قبلہ ٔ اول ان درندوں کی بھینٹ چڑھ جائے گا

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan