Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔ لاہور میں یوم نکبہ پر احتجاجی مظاہرہ

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر اور انجمن طلباء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں پریس کلب کے باہر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف یوم نکبہ کی مناسبت سے

Nakbalhr

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر اور انجمن طلباء اسلام پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں پریس کلب کے باہر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف یوم نکبہ کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں مظاہرین شریک تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور سمیت بوڑھا استعمار برطانیہ مردہ باد اور پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں کے نعرے آویزاں تھے، مظاہرین نے امریکی، برطانوی اور اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری عثمان محی الدین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک کینسر اور پوری دنیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا وجود سرزمین فلسطین پر ناپاک اور ناجائز حیثیت کا حامل ہے جسے سنہ1948ء میں بوڑھے استعمار برطانیہ اور شیطان بزرگ امریکہ سمیت یورپی ممالک کی ایماء پر وجود میں لایا گیا تھا تا کہ دنیا بھر کے امن کو تباہ و برباد کر دیا جائے، انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل کا سرزمین فلسطین پر قیام فقط فلسطین اور مسلم امہ کے قبلہ اوّل بیت المقدس پر قبضہ جمانا ہی نہیں ہے بلکہ خطے بھر میں پید اہونے والی نت نئی دہشت گرد قوتوں اور دہشت گردانہ کاروائیوں کی حمایت کرنا بھی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ شام، لبنان، عراق، لیبیا اور دیگر عرب خطے اس وقت جس دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے درا صل اس کا منبع اور سر چشمہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل ہے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے رہنماؤں نے کہاکہ فلسطین ہمیشہ سے فلسطینیوں کا تھا اور رہے گا، لہذاٰ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے ، انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ فلسطینیوں کو حق واپسی دیا جائے تا کہ سنہ48ء سے اب تک آوارہ وطن کئے گئے لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے وطن واپس آنے دیا جائے ۔اس موقع پر پر مظاہرین نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور سمیت برطانیہ کے خلاف بھی زبردست نعرے بازی کی۔

Nakbalhr1Nakbalhr2Nakbalhr3Nakbalhr5Nakbalhr4

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan