Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام کراچی ایم اے جناح روڈ پراسرائیلی مظالم کے خلاف دو روزہ تصویری نمائش اور کانفرنس کا انعقاد

 فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام کراچی ایم اے جناح روڈ پر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف تصویری نمائش کا آغاز ہو گیا ۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تصویری نمائش کے پہلے روز فلسطین فاونڈیشن کی جانب سے گول

PLF 2018

 فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام کراچی ایم اے جناح روڈ پر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف تصویری نمائش کا آغاز ہو گیا ۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تصویری نمائش کے پہلے روز فلسطین فاونڈیشن کی جانب سے گول میزکانفرنس منعقد کی گئی جس کی صدارت سیکرٹری صابر ابو مریم نے کی کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر،متحدہ قومی مومنٹ کے قمر عباس،محفوظ یار خان ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیر معراج الہدی ،معروف سماجی رہنما ڈاکٹر عالیہ امام،پاکستان تحریک کے رہنما اسرار عباسی ،ارم بٹ،مسلم لیگ ن کے رہنما پیر اظہر علی ہمدانی ،مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ باقر عباس زیدی،جعفر یہ الائنس کے رہنما شبر رضا،آل پاکستان سنی تحریک کے رہنما مطلوب اعوان قادری،امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی ، صدر علی اویس ،محمد یاسین سمیت دیگر سماجی و مذہبی رہنما نے شرکت کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاج حیدر کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سالوں سے مظلوم فلسطینی عوام اسرائیلی مظالم سہ رہی ہے ۔عزہ میں بے گناہ معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے ،مفکر پاکستان علامہ اقبال نے ہمیں متنبہ کیا کے مگربی سرمایہ دارانہ نظام سے ہمیں ہوشیار رہنا چاہئے اور مشرقی وسطیٰ میں استعمار کون سی سازشیں کر رہا اس پر کڑی نظر رکہنی چاہئے ہم فلسطین میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں مشکل کی اس کھڑی میں ملکی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

کانفرنس سے خطاب جماعت اسلامی کے صوبائی امیر معراج الہدی صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا میں سب سے پہلے مسئلہ فلسطین کو امام خمینی نے با بصیرت شخصیت نے اجاگر کیا اور ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس قرار دیا جو اتحاد امت اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کی بڑی دلیل کے جو آج تک کوئی مسلم حکمران نہ دے سکا۔قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے اور ہم بحیثیت پاکستانی قوم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے،کانفرنس خطاب میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ احمد اقبال کا کہنا تھا کہ داعش اور دیگر تکفیری گرہ امریکہ و اسرائیل نے مسئلہ فلسطین کو دبانے کیلئے بنایا گیا ہے مسئلہ فلسطین کا واحد حل فلسطینی عوام کی ان کے گھروں کو واپسی ہے اور اس کیلئے وہ گزشتہ نو ہفتوں سے ہر جمعہ کے روز غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر احتجاج کرتے ہیں جس میں اب تک کئی مظلوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہیں ۔کانفرنس سے خطاب میں آئی ایس کے صدر انصر مہدی کا کہنا تھا فلسطین کا مسئلہ ستر سالوں سے مسلمان حکمرانوں کی غفلت کا شکار ہے جیسے کچھ ممالک عرب مسئلہ بنا کر کمزور کر رہے ہیں انہوں نے اقوام متحدہ میں پاکستان مندوب ملیہ لودھی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کبھی بھی فلسطین کے دو ریاستی حل کو قبول نہیں کریں گے اقوام متحدہ کے پیلٹ فارم پر پاکستانی مندوب کا یہ بیان فلسطینی اور پاکستانی عوام سے خیانت ہے۔کانفرنس میں مظفر ہاشمی ،عمران شہزاد،ناصر حسینی ،آصف صفوی،کاظم عباس موجود تھے۔ کانفرنس کے اختتام پر صابر ابو مریم نے معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا کانفرنس کے اختتام پر فلسطینی ترانہ چلایا گیا ۔

1PLF2018

2PLF201

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan