Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے رہنمائوں کی کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس

کراچی – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سپرپرست کمیٹی کے اراکین نے جمعرات کے روز کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماہ رمضان المبارک کو فلسطین کے ساتھ عنوان سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میںیکجہتی فلسطین کے پروگرام بشمول ، سیمینارز، کانفرنسز، احتجاجی ریلیاں اور تصویری نمائش کے ساتھ ساتھ تشہیری مہم جیسے اقدامات انجام دئیے جائیں گے۔ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے اور حکومت سے مطالبہ کرتےہیں کہ فلسطینی کاز کے ساتھ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوم القدس کے اجتماعات کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔ پریس کانفرنس سے سرپرست اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ، میجر (ر) قمر عباس، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی،پاکستان مسلم لیگ نواز کے ازہر علی ہمدانی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید ارشد حسین نقوی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ باقر زیدی، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری،معروف کشمیر ی رہنما بشیر سدوزئی اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ اس سال رمضان المبارک کے مہینہ کو ’’رمضان فلسطین کے ساتھ‘‘ عنوان سے منایا جا رہاہے جس کا مقصد عوام کے درمیان فلسطینی عوام کے مصائب اور مشکلات کو اجاگر کرنا اور فلسطین کاز کی بھرپور حمایت کرنا ہے۔ اس عنوان سے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں یکجہتی فلسطین کانفرنس یکم مارچ کو آرٹس کونسل میں منعقد ہو گی جس میں سعید غنی، فاروق ستار،سراج الحق، نہال ہاشمی، سردار رحیم، حلیم عادل شیخ اور علامہ راجہ ناصر عباس سمیت علامہ امین شہیدی اور دیگر سیاسی رہنما خطاب کریں گے۔جبکہ اس موقع پر مختلف جامعات کے طلبہ فلسطین سے متعلق تصویری نمائش بھی لگائیں گے۔ اسی طرح دو مارچ کو کوئٹہ پریس کلب میں یکجہتی فلسطین اور القدس کانفرنس منعقد کی جائے گی ، اسلام آباد میں 8مارچ کو مقامی ہوٹل میں القدس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، لاہور اور ملتان میں کل جماعتی کانفرنس برائے یکجہتی فلسطین کا انعقاد 3اور 4مارچ کو کیا جائے گا ۔ یوم القدس کے موقع پر ایم اے جناح روڈ پر گرینڈ تصویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جہاں ہزاروں شہری شریک ہوں گے۔
رہنمائوںنے کہاکہ پاکستان کے پچیس کروڑ عوام غاصب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایک جنگی مجرم سمجھتے ہیں اور اس سےسخت نفرت کرتے ہیں جبکہ 100فیصد عوام نیتن یاہو کو سخت ناپسند کرتے ہیں، گیلپ سروے میں حقائق اور نتائج کو توڑ موڑ کر پاکستان میں اسرائیل کے لئے نرم گوشہ پیدا کرنے کی گھنائونی سازش کی گئی ہے۔رہنماؤں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ قائم سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کریں اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت فلسطینی عوام کی عملی مدد کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنا فلسطینی عوام کی جدوجہد سے انحراف ہے اور اس سے صہیونی ریاست کو مزید جارحیت کا حوصلہ ملتا ہے۔مقررین نےفلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیمیں اپنی سرزمین کے دفاع اور اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہی ہیں۔ان کو اپنی آزادی کے لیے ہر جائز اور قانونی حق حاصل ہے۔کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی مہاجرین کا حقِ واپسی ایک ناقابلِ تنسیخ حق ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں میں تسلیم کیا جا چکا ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ تاریخی فلسطین میں ایک آزاد و شفاف ریفرنڈم کرایا جائے جس میں تمام اصل باشند بشمول بیرونِ ملک مقیم فلسطینی مہاجرین اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ یوم القدس کے موقع پر اجتماعات میں اپنی شرکت کویقینی بنائیں اور فلسطین کے لئے آواز بلند کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan