Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

آیت اللہ خامنہ ای نے امام حسین کی سنت ادا کر دی، اپنے اہل و عیال کے ساتھ شہید ہو گئے ، ذلت قبول نہیں کی۔یکجہتی فلسطین کانفرنس سے مقررین کا خطاب

کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، آیت اللہ خامنہ ای دنیا کے حریت پسندوں کے ہیرو ہیں، سلام پیش کرتے ہیں۔مسئلہ فلسطین کو دبایا نہیں جا سکتا، شہادت سے ہمارے حوصلے بلند ہوتے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای نے اہل فلسطین و غزہ کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے سابق امیر سینیٹر سراج الحق نے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یکجہتی فلسطین کانفرنس اور تصویری نمائش کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی میں ہوا جس میں مختلف آرٹس جامعات سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ بھی شریک ہوئے اور اپنے فن کے ذریعہ مسئلہ فلسطین کو ثقافتی انداز میں اجاگر کیا۔ کانفرنس سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، معروف عالم دین علامہ امین شہیدی، فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت پی ٹی آئی کے اسرار عباسی، جمعیت علمائے پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، پی ایم ایل ن کے پیر زادہ اظہر علی ہمدانی، مسیحی رہنما پاسٹر رحمت لال، معاذ نظامی، قاضی زاہد حسین، متحدہ علماء محاذ کے صدر علامہ امین انصاری اور کشمیری رہنما بشیر سدوزئی نے خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے امام حسین کی سنت ادا کر دی، اپنے اہل و عیال کے ساتھ شہید ہو گئے ، ذلت قبول نہیں کی۔انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کو کھل ک ایران کی حمایت کرنی چاہیے اور امریکی جارحیت پر مذمت کرنی چاہئیے۔ مقررین کاکہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ منافقت چھوڑ کر حق کا ساتھ دیا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ ا مت مسلمہ شہادت جذبہ سے سرشار ہے اورآیت اللہ خامنہ ای 86 سال کی عمر میںپورے عالم کفر کا تنہامقابلہ کیا۔ایران پر امریکی حملوں میں 80 معصوم بچیوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا لیکن پوری دنیا اور انسانی حقوق کے لئے بولنے والے سب خاموش ہیں۔
مقررین کاکہنا تھا کہ ایران کی موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔ایران پاکستان اور اسرائیل کے درمیان پہاڑ بنا ہوا ہے۔شہادت دینے کے باوجود ایران مستکحم ہی رہے گا۔کراچی میں احتجاج کرنے والے بے گناہ لوگوں پر گولیاں چلانے کی مذمت کرتے ہیں ۔پاکستان کے عوام فلسطین و تہران کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوںنے مزید کہا کہ خطہ میں پاک و افغانستان جنگ اور ایران پر حملہ امریکی منصوبہ کے حصہ ہے۔ملکی حکمران ایران پر حملہ کے خلاف بیان دینے پر منافقت دیکھا رہے ہیں اس رویہ کی مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے عرب ممالک کی بے حسی کی مذمت کی اور کہا کہ عرب ممالک بزدل ہیں اور انہوںنے غزہ کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔ ایران کو فلسطین کی حمایت کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔اس موقع پر شرکاء کی بڑی تعداد نے فلسطین سے متعلق تصویری نمائش کا معائنہ کیا اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ کانفرنس میں 13سالہ پاکستانی کمسن ناول نگار سیدہ منسا زہرا کو فلسطین پر ناول نگاری کرنے پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ خصوصی تکریم سے نوازا گیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan