Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی لبنان میں چوتھی عالمی کانفرنس میں شرکت

بیروت ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی فلسطین کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے پانچ رکنی وفد نے شرکت کی،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر انصر عباس، انجمن طلباء اسلام کے

0Pala10511

بیروت ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے دارلحکومت بیروت میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی فلسطین کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے پانچ رکنی وفد نے شرکت کی،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر انصر عباس، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری عثمان محی الدین اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے شرکت کی۔

چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقان بیروت میں قائم عالمی این جی او بنام ’’گلوبل کمپین ٹو ریٹرن ٹو فلسطین‘‘ کے تحت کیا گیا تھا۔ دنیا بھر بشمول ایشیائی ممالک، افریقائی ممالک، یورپ، امریکا، لاطینی امریکا، ہسپانیہ سمیت آسٹریلیا اور دیگرخطوں سے 80 ممالک کے چار سو سے زائد مندوبین شریک ہوئے جبکہ کانفرنس کی افتتاحی او ر اختتامی تقریبات میں تحریک آزادی فلسطین کی جدوجہد میں مصروف عمل اسلامی مزاحمتی تحریکوں بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی،پاپولر فرنٹ، مفتی اعظم القدس شیخ محمد حسین، مفتی اعظم لبنان شیخ ماہر حمود، حسن حب اللہ، نائب مفتی اعظم شام مفتی عبد اللہ کتمتو، مفتی یاسر ادیب جی سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی۔لبنان کے دارلحکومت بیروت میں فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کے دفاع میں چوتھی عالمی کانفرنس کا عنوان ’’ کل القدس عاصمۃ کل الفلسطین‘‘رکھا گیا تھا۔

0Pala10512

0Pala10513

0Pala10514

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan