Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ’’غزہ ملین مارچ‘‘ میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں مین شاہراہ فیصل پر نرسری فلائی اوور کے نیچے ’’غزہ ملین مارچ‘‘ کے دوران فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی وحشیانہ مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صہیونی اسرائیلی مظالم کو تصاویر کی مدد سے درک کیا، تصویری نمائش میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور سابق رکن قومی

picture

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں مین شاہراہ فیصل پر نرسری فلائی اوور کے نیچے ’’غزہ ملین مارچ‘‘ کے دوران فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی وحشیانہ مظالم پر مبنی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صہیونی اسرائیلی مظالم کو تصاویر کی مدد سے درک کیا، تصویری نمائش میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور سابق رکن قومی

اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوط یار خان ایڈوکیٹ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر زادہ ازہر علی ہمدانی،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر کربلائی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق رضا تقوی، سمیت الخدمت فاؤنڈیشن کے قاضی صدر الدین، جماعت اسلامی کے صابر احمد، راشد قریشی سمیت سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے اداروں کے کارکنوں طارق شادابم آصف علی ، محمد اقبال عقیل ایڈوکیٹ، علامہ شوکت مغل قادری، ڈاکٹر عرفان اور دیگر نے شرکت کی۔

تصویری نمائش میں درجنوں ایسی تصاویر آویزاں کی گئی تھیں جن میں واضح طورپر دیکھا جا سکتا تھا کہ فلسطینی عوام پر غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے کس قدر وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنایا جا رہاہے،تصویری نمائش کا مقصد پاکستان کے عوام کو فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی وحشیانہ مظالم سے آشنا کروانا تھا جبکہ تصویری نمائش میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اورغزہ کے مظلومین کی تصاویر کو معاہنہ کرنے کے بعد غاصب اسرائیل کے خلاف اپنی نفرت کا بھرپور اظہار کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر کربلائی نے جماعت اسلامی کراچی کی قیادت کو کامیاب ترین غزہ ملین مارچ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے غزہ ملین مارچ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اور شرکت کی، انہوں نے اہلیان کراچی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہلیان کراچی سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں عالمی سامراجی دہشت گرد قوتوں امریکہ اورا س کی نہ ناجائز اولاد اسرائیل کے ایجنٹوں کی سازشوں کو مسترد کرتے ہیں اور پاکستان کے عوام کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کی قیادت کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو غزہ ملین مارچ میں تصویری نمائش کے انعقاد میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یہ تعاون جاری رہے گا۔
2
3
4
8
7
6
5
12
10
14

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan