فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک میں جاری مہم ’’فلسطین مسلم امہ کے اتحاد کا مظہر‘‘ کے عنوان سے ملک بھر کی طرح کی شہر کراچی میں تصویری نمائشوں کا انعقاد جاری ہے اس سلسلے میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں محفل
مرتضی مسجد کے باہر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔تصویری نمائش میں فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی افواج کی جانب سے ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کی تصویری کشی کی گئی تھی ۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطینی مظالم پر ڈھائے جانے والے مظالم کو تصویروں کی مدد سے آشکار کر کے پاکستان کے عوام کو آگاہی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ پاکستان کے غیور عوام مسئلہ فلسطین کے عنوان سے آگہی رکھیں اور فلسطین میں ہونے والی صیہونی مظالم سے آگاہ رہیں ۔ان کاکہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ پینسٹھ برسوں سے انبیاء علیہم السلام کی سر زمین فلسطین اور مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے اور لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کر دیا گیا ہے لیکن دنیا کی نام نہاد با ضمری حکومتیں فلسطینیوں کی اس مظلومیت پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فلسطین مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے لگائی جانے والی تصویری نمائشوں کا مقصد یہ ہے کہ فلسطین کے اور قبلہ اول بیت المقدس کو لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھا جائے اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے، انہوں نے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے موقع پر کراچی میں نکالی جانے والی مرکزی القدس ریلی تک تصویری نمائشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔