Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت یوم القدس کی مناسبت سے دو روزہ تصویری نمائش میں سیاسی ومذہبی قائدین سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

کراچی(فلسطین نیوز۔ مرکز اطلاعات)جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جاری مہم ’’یا قدس! ہم آ رہے ہیں‘‘ کے عنوان سے کراچی ایم اے جناح روڈپردو روزہ تصویری نمائش کاانعقاد کیا گیا ۔تصویری نمائش کا افتتاح سیاسی ومذہبی قائدین نے کیا، افتتاحی

a

کراچی(فلسطین نیوز۔ مرکز اطلاعات)جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جاری مہم ’’یا قدس! ہم آ رہے ہیں‘‘ کے عنوان سے کراچی ایم اے جناح روڈپردو روزہ تصویری نمائش کاانعقاد کیا گیا ۔تصویری نمائش کا افتتاح سیاسی ومذہبی قائدین نے کیا، افتتاحی تقریب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم ،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سنیٹرعلامہ عباس کمیلی،معروف سماجی رہنما اور سابق مشیر برائے حکومت پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو، رکن سندھ اسمبلی ایم کیو ایم محفوظ یار خا ن،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیر زادہ ازہر علی شاہ ہمدانی،جمیعت علماء پاکستان کے رہنما علامہ عقیل انجم ،چرچ آف پاکستان کے بشپ صادق ڈینیل،ایڈیٹر نوائے وقت سعید خاور ، عوامی تحریک کے رہنما قیصر اقبال،راؤ کامران ،آل پاکستان سنی تحریک کے رہنما مطلوب اعوان،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پر ویز249جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا 249ایمیٹی انٹر نیشنل کے طارق شاداب سمیت سیاسی ،سماجی رہنماؤں زرائع ابلاغ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا. اس موقع پر رہنما ؤں نے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجتی اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مشترکہ مطالبہ کیا کہ جمعتہ الواداع یوم القدس کو سرکاری سطح پر منایا جائے۔

واضح رہے کہ تصویری نمائش تیس جون کو آغاز کو کر یکم جولائی کی شام تک جاری رہی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صیہونی مظالم پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ، اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے شہدائے یوم القدس کوئٹہ (سنہ2010ء ) سمیت فلسطین فاؤنڈیشن کے بانی رکن شہید آغا آفتاب حیدر جعفری اور ورکنگ کمیٹی کے رکن شہید عدیل عباس سمیت دیگر شہدائے القدس کی تصاویر بھی آویزاں کی تھیں۔

 

b

c

d

e

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan