کراچی-(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) 30مارچ عالمی یومِ ارض کے موقع پر فلسطین فاونڈیشن کے زیرِ اہتمام کلفٹن کے علاقے تین تلوار سے سائیکل ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کراچی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جہاں احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ منعقد کیا گیا۔یکجہتی فلسطین ،لبنان وایران سائیکل ریلی میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، سماجی رہنما اور سول سوسائٹی سمیت اقلیتی برادری کے رہنمائوں بشمول ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، علامہ حیات نجفی، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، اسرار عباسی، عرم بٹ، علامہ مرزا طاہر، بشیر سدوزئی، جمشید حسین، پیر معاذ نظامی سمیت افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکا نے پاکستان اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ ان کے ہاتھوں میں ایران، لبنان اور فلسطین کے شہدا اور رہنماوں کی تصاویر پر مشتمل پلے کارڈز بھی موجود تھے۔
اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اورعالمی برادری اور عرب ممالک موجودہ امرکہ و اسرائیل جنگ میں ان کی پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی اجتماع سے مختلف رہنماوں نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بیت المقدس کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مظلوم اقوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ضروری ہے، خصوصا فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ۔مقررین نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، لبنان اورایران کو نسل کشی کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بعض رہنماوں کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں خطے میں اپنے مفادات کے لیے جنگ کو ہوا دے رہی ہیں۔ مختلف مذہبی و سیاسی رہنماوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ مشترکہ حکمت عملی اپناتے ہوئے مسئلہ فلسطین اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت کے خلاف کھل کر مذمت کریں اور ایران کا ساتھ دیں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایران نے سپر پاور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔
امریکہ و اسرائیل عالمی دہشتگرد ہیں ۔مسلم ممالک امریکہ و اسرائیل کے خلاف مل کر مزاحمت کریں ۔ایران پر امریکی و اسرائیلی حملہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔دنیا 27 فروری والی نہیں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت نے دنیا کو بدل دیا ہے۔اسرائیل سرزمین پر امن کا دشمن انسانیت کیلئے بڑہ خطرہ ہے۔عرب ممالک نے امت کے ساتھ خیانت کی۔عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
انشا اللہ اسرائیل ڈوبنے والا ہے۔اس کے یار بھی اس کے ساتھ غرق ہوجائیں گے۔آج امت مسلمہ کو ایران کے ساتھ کھڑا کونا ہوگا۔ایران سمیت حماس و حزب اللہ کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں ۔انسانیت پر قیامت ڈھانے والے رو رہے ہیں ۔امریکہ انڈیا اور اسرائیل کو جلد شکست ہوگی۔امت مسلمہ بہت جلد فلسطین کی آزادی دیکھے گی ۔مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امتِ مسلمہ متحد ہو کر مظلوم اقوام کی حمایت جاری رکھے گی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔
مقررین نے سعودی ولی عہد کی توہین پر امریکی صدر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن امریکی صدر کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ مسلم رہنمائوں کی توہین کرے۔ا س موقع پر مظاہرین نے مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور سمیت ہندوستان مردہ باد نعرئے بھی لگائے۔