پی ایل ایف نیوز
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر حزب اللہ لبنان کے وفد کا دورہ پاکستان رپورٹ:صابر کربلائی
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ماہ رمضان المبارک میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے مختلف پروگرامز ترتیب دئیے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت کراچی میں بالترتیب 29 جولائی اور 31جولائی کو ’’بین الالاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنسز‘‘ کا انعقاد بعنوان ’’فلسطین،فلسطینیوں کا وطن‘‘ کیا ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے ماہ رمضان المبارک میں مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے مختلف پروگرامز ترتیب دئیے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت کراچی میں بالترتیب 29 جولائی اور 31جولائی کو ’’بین الالاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنسز‘‘ کا انعقاد بعنوان ’’فلسطین،فلسطینیوں کا وطن‘‘ کیا ۔
اس حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے فلسطین ،لبنان،شام،ایران سمیت متعدد ممالک سے فلسطینی تحریکوں بشمول حماس،حزب اللہ،جہاد اسلامی سمیت دیگر تنظیموں اور اداروں کے رہنماؤں کو پاکستان مدعو کیا جن رہنماؤں کو پاکستان دعوت کی گئی تھی ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں۔
۱۔ڈاکٹر شیخ الاسلام ممبر پارلیمنٹ و انچارج انتفاضہ فلسطین کانفرنس
۲۔ڈاکٹر محمود الزھار سابق وزیر خارجہ فلسطین و رہنما اسلامی تحریک مزاحمت حماس
۳۔ڈاکٹر خضر حبیب مرکزی رہنما جہاد اسلامی فلسطین
۴۔ڈاکٹر احمد المدلل مرکزی رہنما جہاد اسلامی فلسطین
۵۔ڈاکٹر احمد ملی انچارج شعبہ سیاسی حزب اللہ لبنان
۶۔ڈاکٹر حیدر دقماق انچارج القدس ایسوسی ایشن لبنان
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مدعو کئے گئے رہنماؤں میں سے حماس اور جہاد اسلامی فلسطین کے رہنماؤں کو ویزا کی حصولی میں ناکامی کے باعث شرکت سے محروم رہنا پڑا جبکہ ایران اور حزب اللہ لبنان کے رہنماؤں نے پاکستان میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی ۔
:29جولائی 2012ء
ایران اور لبنان سے تشریف لانے والے معزز مہمانان گرامی کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر خوش آمدید کیا گیا جس کے بعد مہمانان گرامی کو ہوٹل روانہ کر دیا گیا۔
بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس اسلام آباد۔2012ء
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ’’بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس‘‘ بعنوان ’’فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مندرجہ ذیل مہمانان گرامی نے شرکت کی ۔
۔ڈاکٹر شیخ الاسلام ممبر پارلیمنٹ و انچارج عالمی انتفاضہ فلسطین کانفرنس ایران
۔ڈاکٹر احمد ملی انچارج شعبہ سیاسی امور حزب اللہ لبنان
۔ڈاکٹر حیدر دقماق انچارج القدس ایسوسی ایشن لبنان
۔شیخ رشید احمد سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ پاکستان
۔علامہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
۔علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی مرکزی رہنما جمعیت علماء پاکستان و سرپرست فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
۔آغا مرتضیٰ پویا رہنما پاکستان عوامی تحریک
۔علامہ امین شہیدی رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان
۔جے سالک سربراہ اقلیتی فورم
۔صابر کربلائی مرکزی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
بین الاقوامی یکجہتی فلسطینکانفرنس میں پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں بشمول عوامی نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء پاکستان ،جمعیت علماء اسلام (ف)،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،امامیہ آرگنائزیشن ،انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،ہیومن رائٹس سمیت متعدد اداروں اور تنظیموں سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
:اجلاس علماء و اکابرین
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر تشریف لائے ہوئے مہمانان گرای کے اعزاز میں اسلام آباد کے علماء و اکابرین نے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا جس میں ایران سے تشریف لائے ہوئے ممبر پارلیمنٹ و انچارج انتفاضہ فلسطین کانفرنس جناب ڈاکٹر حسین شیخ الاسلام ،حزب اللہ لبنان کے سیاسی شعبہ کے انچارج جناب ڈاکٹر احمد ملی ،القدس ایسوسی ایشن لبنان کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے شرکت کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں مندرجہ ذیل علماء و اکابرین نے شرکت کی۔
۔علامہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
۔علامہ امین شہیدی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
۔مولانا سید افتخار حسین نقوی معروف عالم دین
۔آغا مرتضیٰ پویا رہنما پاکستان عوامی تحریک
۔ڈاکٹر عابد رؤف مرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام (ف)
۶۔کرنل(ر) نادر بیگ
:30جولائی 2012ء
حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی اور القدس ایسو سی ایشن لبنان کے رہنما ڈاکٹر حیدر دقماق کراچی پہنچے ۔
تنظیموں کا اجلاس:
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر تشریف لائے ہوئے حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی اور القدس ایسوسی ایشن لبنان کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق کے اعزاز میں کراچی میں مجلس وحدت مسلمین،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،امامیہ آرگنائزیشن سمیت متعدد تنظیموں کی جانب سے دعوت افطار اور ایک اہم اجلاس کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں کیا گیا۔
اجلاس میں ڈاکٹر حیدر دقماق نے خطاب کرتے ہوئے القدس کی اہمیت اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آج القدس کی بقاء کے لئے پہلے سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ان کاکہنا تھا کہ قدس کی اہمیت ہمارے نزدیک انتہائی نوعیت کی ہے کیونکہ قدس ہی وہ مقام ہے جہاں پر شب معراج اللہ تعالیٰ حضرت محمد (ص) کو لے گیا اور پھر وہاں سے معراج کا سفر کروایا۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا سلام پاکستانی عوام کو پہنچاتے ہوئے کہا کہ آج دشمنان اسلام سازشوں میں مصروف عمل ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ حزب اللہ پاکستان سے بے پناہ محبت رکھتی ہے اور ہمارے قائد شہید سید عباس موسوی جب پاکستان آئے تو پاکستان کی شہہ رگ کشمیر تک کا دورہ کیا اور یہی وجہ ہے کہ حزب اللہ کے دلوں میں آج تک پاکستان کی محبت قائم و دائم ہے جو کسی صورت کم نہیں ہو سکتی۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھا شام کی موجودہ صورتحال میں حزب اللہ شام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور شام کی ہر ممکنہ مدد جاری رکھی جائے گی۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے حزب اللہ لبنان کے رہنما کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور زبردست نعروں سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔
31جولائی 2012ء
:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر سے ملاقات
دفتر میں ملاقات کی ،وفد میں حزب اللہ لبنان کے سیاسی شعبہ کے انچارج ڈاکٹر احمد ملی کے علاوہ القدس ایسوسی ایشن لبنان کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی موجود تھے ۔
ملاقات کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کے تاج حیدر کاکہنا تھا کہ آج سامراجی قوتیں دنیا بھر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے ،ان کاکہنا تھا کہ حزب اللہ لبنان نے سنہ 2000ء اور 2006ء میں اسرائیل جیسے شیطان کو مسلسل شکست سے دوچار کر کے یہ ثابت کر دیا کہ ایمان کی قوت تمام قوتوں سے زیادہ مضبوط ہوتی ہے ۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماکاکہنا تھا کہ حزب اللہ ایک سیاسی قوت اور حقیقت ہے جسے کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا اور حزب اللہ کی حمایت ہر موقع اور ہر فورم پر جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمدملی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج حزب اللہ پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے اور یہی وجہ ہے کہ عالمی دہشت گرد امریکہ اور اسرائیل حزب اللہ سے خوفزدہ ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ حزب اللہ نے ہمیشہ اصولی موقف اختیار کیا ہے اور موقف یہ ہے کہ فلسطین کی آزادی۔ان کاکہنا تھا کہ ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن اگر کوئی دشمن ہم پر جنگ مسلط کرے تو ہم اس کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن زیادہ دور نہیں کہ جن القدس شریف مسلمانوں کو پاس ہو گا اور اسرائیل نامی کوئی وجود اس کرہ ارض پر موجود نہ ہو گا۔
:مسجد میں عوام سے خطاب
حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی اور القدس ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر حیدر دقماق نے کراچی کے علاقے سادات کالونی فیڈر ل بی ایریا میں ایک مسجد میں بعد نماز ظہرین عوام سے خطاب کیا ۔اس موقع پع سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے جنہوں نے حزب اللہ کے رہنما کو نعروں کی گونج میں استقبا ل کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔
نماز کے بعد مسجد میں حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو شکریہ ادا کیا اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا سلام پہنچاتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ان دنوں میں چھ سال پہلے اسرائیل سے لڑی جانے والی 33روزہ جنگ کی کامیابیوں کی سالگرہ منا رہی ہے اور میں ان دنوں آپ کے درمیان موجود ہوں ،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان سے ہمارا رشتہ خون سے بھی زیادہ مضبوط رشتہ ہے اور میں جانتا ہوں کہ پاکستان کے عوام حزب اللہ اور حزب اللہ کی قیادت سے کس حد تک محبت کرتے ہیں ،حزب اللہ آپ کے جذبات اور محبتوں کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹر احمدملی کاکہنا تھا کہ غاصب اسرائیل نے 1982ء میں لبنان پر قبضہ کر لیا اور پھر بیروت میں داخل ہو گیا لیکن یہ حزب اللہ کی عظیم الشان مزاحمت کا نتیجہ ہو ا جس کے نتیجہ میں 1993,اور 1996ء میں اسرائیلیوں کو سخت مزاحمت کا سامنا دیکھنا پڑا اور آخر کار 2000ء میں غاصب اسرائیل کو پسپائی کا شکار ہونا پڑا اور لبنان سے فرار کرنا پڑا ،اسی طرح اسرائیل نے 2006ء میں ایک مرتبہ پھر ہم پر جنگ مسلط کر دی اور ان کاخیال تھا کہ وہ حزب اللہ کو ختم کر دیں گے لیکن اللہ کے فضل سے آپ نے دیکھا کہ دشمن کس قدر ذلیل و رسوا ہوا اور اسی طرح 2008ء میں غز ہ میں بھی اسرائیل کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا یہ سب کچھ حزب اللہ کی مقاومت کے سبب ہوا اور حزب اللہ کی مقاومت کا سہرا حضرت امام خمینی (رح) کے سر جاتا ہے۔
:خواتین نشست
حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی اور القدس ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ،امامیہ آرگنائزیشن کے شعبہ خواتین نے ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا جس میں ڈاکٹر حیدر دقماق اور ڈاکٹر احمد ملی نے خطاب کیا۔
خواتین کی خصوصی نشست میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اغراض و مقاصد اور بنیاد سے متعلق گفتگو کی ،جبکہ القدس ایسوسی ایشن لبنان کے رہنما ڈاکٹر حیدر دقماق نے القدس کی آزادی میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ القدس کی آزادی کی تحریک میں دنیا بھر اور خصوصاً مسلم خواتین کا کردار انتہائی اہم نوعیت کا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی خواتین کو چاہئیے کہ القدس کی آزادی کی جد وجہد کے لئے بھرپور جوش وجذبہ کے ساتھ جد وجہد کریں۔
خواتین کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی نے خواتین کی خدمات اور جوش و ولولہ کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا سلام پہنچاتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اپنے قیام کے بعد سے اب تک مسلسل ترقی کی منزلوں کو طے کر رہی ہے اور اس کی وجہ قائد سید علی خامنہ کی اتباع کرنا ہے ۔حز ب اللہ کے رہنما ڈاکٹر احمدملی نے بتایا کہ جب لبنان پر اسرائیلیوں کا قبضہ ہو چکا تھا تو حزب اللہ کا ایک وفد امام بزرگ امام خمینی (رح) کی خدمت میں حاضر ہو ا اور امام خمینی (رح) نے ہمارے شہید قائد سید عباس موسوی (رح) سے فرمایا کہ کربلائی بن جاؤ اور کربلا ئیوں کی طرح سوچو اور کربلائیوں کی طرح اپنے امور انجام دو ،لہذٰا ہم نے امام خمینی (رح) کے حکم پر عمل کیا او ر آج ہم اسرائیل جیسے دشمن کے سامنے سیسیہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح موجود ہے ،ان کاکہنا تھا کہ حزب اللہ صرف ایک جہادی جماعت نہیں بلکہ ایک سیاسی جماعت ہے جس کے مختلف شعبہ جات ہیں جن میں سے ایک دشمنان اسلام کے ساتھ مزاحمت کا بھی شعبہ ہے۔
:آل پارٹیز کانفرنس ’’فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن‘‘
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر جماعت اسلامی کراچی نے حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹر احمدملی اور القدس ایسوسی ایشن لبنان کے رہنما ڈاکٹر حیدر دقماق کے اعزاز میں آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ’’فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن‘‘ کا انعقاد کیا جس میں ملک بھر میں کام کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں بشمول ،پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان مسلم لیگ (نواز)،جمعیت علماء پاکستان،جمعیت علماء اسلام،عوامی مسلم لیگ پاکستان،انصار الامہ،مسلم کونسل،جماعت اسلامی آزاد کشمیر سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابرکربلائی سمیت متعدد تنظیموں اور اداروں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس کراچی
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام 31جولائی کو کیتھولک گراؤنڈ میں بین الاقوامی یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان ’’فلسطین ،فلسطینیوں کا وطن‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی سمیت القدس ایسوسی ایشن لبنان کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق مہمانان خصوصی تھے جبکہ دیگر شریک ہونے والے مہمانان گرامی میں مندرجہ ذیل علماء و رہنما شامل تھے۔
۔سینیٹرعلامہ عباس کمیلی سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان
۔علامہ قاضی احمد نورانی رہنما جمعیت علماء پاکستان و فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
۔محمد حسین محنتی امیر جماعت اسلامی پاکستان کراچی
۔علامہ ناصر عباس جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
۔محفوظ یار خان ایڈوو کیٹ رہنما عوامی مسلم لیگ پاکستان
۔مولانا مرزا یوسف حسین معروف عالم دین
۔مولانا حیدر عباس معروف عالم دین
۔مولانا صادق رضا تقوی معروف عالم دین
۔صابر کربلائی مرکزی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
کانفرنس میں شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے کارکنوں سمیت سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
01اگست 2012ء
:جامعہ کراچی میں اساتذہ کرام سے ملاقات
حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی اور القدس ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر حیدر دقماق نے یکم اگست کی صبح پاکستان کی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات کا دورہ کیا اور شعبہ کے چیئر مین ڈاکٹر احمد قادری سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رکن علامہ قاضی احمد نورانی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی بھی موجود تھے جبکہ اساتذہ کرام میں ڈاکٹر احمد قادری کے علاوہ ڈاکٹر محمد علی بشیر،محبوب علی مقدم،کامران خان سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر شعبہ سیاسیات کے چیئر مین ڈاکٹر احمد قادری نے حزب اللہ کے رہنما کو شعبہ کا دورہ کروایا اور شعبہ میں پڑھائے جانے والے مضامین کے عنوان سے بریفنگ بھی دی۔
پاکستان میں موجود نمائندہ ولی فقیہ حضرت آیت اللہ ابو الفضل بہاؤالدینی سے ملاقات
حزب اللہ کے وفد نے حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی کی قیادت میں پاکستان میں موجود نمائندہ ولی فقیہ حضرت ابوالفضل بہاؤالدینی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ القدس ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران رہبر معظم آیت اللہ سید ولی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ بہاؤالدینی نے حزب اللہ کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ حزب اللہ لبنان کا وفد پاکستان میں ہے ،انہوں نے حزب اللہ کی جد وجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ ایک اصولی اور سیاسی تحریک ہے جس کا وجود مستضعفین کے لئے امید کی کرن ہے۔
:پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سلیم ضیا ء سے ملاقات
حزب اللہ لبنان کے وفد نے حزب اللہ کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے مرکزی رہنما سلیم ضیاء سے ملاقات کی اس موقع پر وفد میں القدس ایسوسی ایشن کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی موجود تھے۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں میں اظہر ہمدانی،تنویر تنولی سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سلیم ضیا کاکہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ فلسطینی کاز کی حمایت کی ہے اور ہمیشہ کرتے رہیں گے ،ان کاکہنا تھا کہ حزب اللہ کی جد وجہد کی حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی تعاون جاری و ساری رہے گا ۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کا سلام پہنچاتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے شہید قائد سید عباس موسوی کی شہادت پر پاکستان وہ پہلا اسلامی ملک تھا جس نے سب سے پہلے شہید عباس موسوی کی شہادت پر حزب اللہ سے تعزیت کی اور اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور اس وقت پاکستان حکومت کے وزیر اعظم پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف تھے۔
:پریس کانفرنس
حزب اللہ لبنان کے وفد نے ڈاکٹر احمد ملی کی قیادت میں کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کیا اس موقع پر القدس ایسوسی ایشن لبنان کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق،جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی،عوامی مسلم لیگ پاکستان کے رہنما محفوظ یار خان سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی بھی موجود تھے۔
اسرائیل کا وجود انسانیت کے لیے خطرہ ہے،بیت المقدس صہیونیوں کے ہاتھوں میں اور مسلمان بے بس ہیں ،اقوام متحدہ کا کردار مجرمانہ ہے،ہم پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں اور پاکستان حکومت وہ پہلی حکومت ہے کہ جس نے حزب اللہ لبنان کے قائد شہید عباس موسوی کی شہادت پر سنہ 1992ء میں سب سے پہلے حزب اللہ کو تعزیت پیش کی اور اسرائیلی دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ان خیالات کا اظہار حزب اللہ لبنان کے سیاسی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد ملی ،انچارج القدس ایسوسی ایشن لبنان ڈاکٹر حیدر دقماق نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن سرپرست کمیٹی کے اراکین علامہ قاضی احمد نورانی،محفوظ یار خان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی موجود تھے۔
حزب اللہ لبنان کے سیاسی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر احمد ملی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے اندر رہنے والے لوگ اپنی زندگیوں کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ،انکاکہنا تھا کہ اگر پاکستان،ایران،مصر،لبنان سمیت دیگر مسلم ممالک بھی متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف جد وجہد کریں تو اسرائیل کو وجود صفحہ ہستی سے نابود ہو جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر احمد ملی کاکہنا تھا کہ سوال یہ نہیں کہ اسرائیل 1967ء کی سرحدوں پر واپس جائے یا کہیں اور جائے بلکہ اسرائیل نا م کی کسی چیز کو ہم نہیں مانتے اور مصر اور اردن کی جانب سے ہونے والے معاہدوں سمیت دنیا بھر کے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی معاہدے کو ہم نہیں مانتے،ایک سوال کے جواب میں کہا کہ معاہدوں کے بعد اسرائیل نے ان معاہدوں پر کس حد تک عمل کیا ہے آج تک ہونے والے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں میں اسرائیل نے کسی بھی ایک معاہدے پر عمل نہیں کیا بلکہ فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کو اور زیادہ کر دیا ہے۔
انچار ج القدس ایسو سی ایشن کے رہنماء ڈاکٹر احمد دقماق کا کہنا تھا کے اسرائیل افواج نے مسجد اقصیٰ کی حدود میں ۳ ہزار مسلمانوں نے گھروں کو مسمار کیا اور 5ہزار سالہ ہیکل سلیمانی کا جشن منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں آج القدس میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور مسجد اقصیٰ کو کھوکھلا کیا جارہا ہے تاکہ و ہاں ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی جائے حزب اللہ مضبوط ہے اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اسرائیلی جارحیت کا مہ توڑ جواب دیں گے ہم یہاں تمام حکمرانوں اورپاکستان کی غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں جس طرح ممکن ہو اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کریں افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ مسئلہ فلسطین میں عرب ممالک کا کردار بھی مشکوک رہا ہمیں ایک امت واحدہ کی طرح اس اہم مسئلہ جو انسانیت کا مسئلہ ہے اپنا کردار
ادا کرنا چاہیے اور مظلوم فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرنا چاہیے۔آخر میں ڈاکٹر احمد ملی اور حیدر دقماق اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کر بلائی نے صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔
:امامینز افطار میں شرکت
حزب اللہ لبنان کے وفد نے حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی کی قیادت میں القدس ایسوسی ایشن لبنان کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے امامنینز کراچی کے زیر اہتمام حزب اللہ کے وفد کے اعزاز میں رکھی گئی ایک افطار پارٹی میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمدملی نے شرکائے افطار سے خطاب بھی کیا۔
:فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کارکنوں سے خصوصی ملاقات
حزب اللہ لبنان کے رہنما ڈاکٹر احمد ملی ،القدس ایسوسی ایشن لبنان کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی سے خصوصی ملاقات کی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ی دعوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی فلسطینی کاز کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے میڈیا سیل کے انچارج علی احمر،شعبہ نشر وا شاعت ظہیر حیدر، شعبہ آئی ٹی ذیشان حیدر ،شعبہ بین الاقوامی تعلقات سمیت مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور دیگر موجود تھے۔