Uncategorized
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا پہلا ملک گیر”آزادیئ محصورین غزہ کنونشن” رپورٹ و تصویری جھلکیاں
رپورٹ:صابر کربلائی
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف )نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کی بازیابی کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سالانہ پروگرام کو حتمی شکل دینے اور ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے فاؤنڈیشن کے سالانہ کنونشن کا انعقاد بعنوان ”آزادیئ محصورین غزہ”کراچی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا۔اس حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ورکنگ کمیٹی اور طلباء تنظیموں کے رہنماؤں صابر کربلائی (ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)،علی احمر (سیکرٹری اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)،ذیشان حیدر (سیکرٹری نشر واشاعت فلسطین فاؤنڈیشن )اور شبیر خان (جنرل سیکرٹری پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی)،عامر شیخ (نائب ناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی)،اصفر علی (رہنما امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی)،عبد اللہ شجاعت (رکن شوریٰ اسلامی جمعیت طلبہ کراچی)،عالمگیر خان (صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن)،بختاور شاہ(رہنما پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن )اور دیگر کے درمیان ایک اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی تنظیم سازی کے عمل کو تیز کیا جائے جبکہ فلسطینی عوام کی آواز کو پاکستانی عوام تک پہنچانے کے لئے موثئر اور جامع حکمت عملی وضع کرتے ہوئے ملک بھر کے چھوٹے بڑے تمام شہروں میں عوامی بیداری مہم کا آغاز کیا جا ئے جبکہ اس حوالے سے ایک ملک گیر کنونشن کا انعقاد کیا جائے ۔لہذٰا فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے مرکزی ورکنگ کمیٹی کی جانب سے مجوذہ رائے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملک گیر کنونشن بعنوان”آزادیئ محصورین غزہ”کا انعقاد مورخہ 6فروری 2011ء کو کراچی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا جس میں درج ذیل سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت طلباء برادری کے رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور اپنی آراء کا اظہار کیا ۔واضح رہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کنونشن میں ملک بھر سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ذیلی سرپرپست کمیٹیوں اور ورکنگ کمیٹیوں کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
مہمانان خصوصی برائے آزادی ئ محصورین غزہ کنونشن
٭ محترم محمدحسین محنتی (امیر جماعت اسلامی پاکستان،کراچی)
٭ محترم طارق سید (سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ،ق،سندھ)
٭ محترم نعیم عادل شیخ (سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ،ق،سندھ)
٭ محترم محمد اسلم غوری (سیکرٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام۔ف،سندھ)
٭ محترم مولانا عقیل انجم (سینئر رہنما جمعیت علمائے پاکستان)
٭ محترم سید شبر رضا (مرکزی رہنما جعفریہ الائنس پاکستان)
ئ٭ محترم انوار عابدی (چیئر مین قومی امن کمیٹی ،سندھ)
اراکین ذیلی سرپرست و ورکنگ کمیٹی :
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے پہلے ملک گیر کنونشن میں ملک کے دیگر شہروں سے آئے ہوئے اراکین سرپرست کمیٹی کے نام درج ذیل ہیں۔
٭ محترم نور المصطفیٰ نورانی (سینئر رہنما جمعیت علمائے پاکستان ،اسلام آباد و رکن سرپرست کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ،اسلام آباد)
٭ محترم مولانا مقصود علی ڈومکی (رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان و رکن سرپرست کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان)
٭ محترم ڈاکٹر علی ریحان (سابق طلبہ رہنما و رکن سرپرست کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور)
٭ محترم عباس مرتضائی (سابق طلبہ رہنما و رکن ورکنگ کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان حید رآباد،سندھ)
٭ محترم عامر عباس طوری (مرکزی رہنما آئی ایس او پاکستان و صوبائی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان،بلوچستان)
٭ محترم علی مقتدر (رکن ورکنگ کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ،اسلام آباد)
اراکین مرکزی سرپرست کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ملک گیر کنونشن میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے اراکین میں سے درج ذیل شخصیات نے شرکت کی۔
٭ محترم مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی ،ممبر القدس فاؤنڈیشن اور مرکزی سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
٭ محترم علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (مرکزی رہنما جمعیت علمائے پاکستان و مرکزی سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
٭ محترم اسامہ بن رضی (رہنما جماعت اسلامی کراچی و مرکزی سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
٭ صابر کربلائی (مرکزی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
٭ مدثر اے خان (رکن سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
٭ ظہیر حیدر زیدی (رکن ادبی کمیٹی ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
طلبہ رہنماؤں کی شرکت:
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ”آزادیئ محصورین غزہ کنونشن ”میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ملک گیر طلباء تنظیموںکے مرکزی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا،جن طلبہ رہنماؤں نے شرکت کی ان کے نام درج ذیل ہیں۔
٭ محترم فیصل شیخ (صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کراچی)
٭ محترم فرید میمن (ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی)
٭ محترم منظور علی (ناظم انجمن طلبہ اسلام پاکستان،کراچی)
٭ محترم عامر شیخ (نائب ناظم انجمن طلبہ اسلام پاکستان،کراچی)
٭ محترم عامر عباس طوری (مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان)
٭ محترم فیاض علی (رہنما امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،کراچی )
٭ محترم محمد خان آفریدی (مرکزی رہنما پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان)
٭ محترم بختاور شاہ (مرکزی رہنما پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان)
٭ محترم عالمگیر خان (صدر انصاف اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،کراچی)
٭ محترم ارسلان گمن (جنرل سیکرٹری انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،کراچی)
٭ محترم عبد الباسط (رہنما انجمن طلبہ اسلام کراچی)
آغاز:
فلسطین فاؤندیشن پاکستان کے کنونشن بعنوان”آزادیئ محصورین غزہ”کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہو ا جس کا شرف انجمن طلبہ اسلام کے نائب ناظم جناب عامر شیخ نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم بھی عامر شیخ نے پڑھی۔بعدا ز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول ؐ پروگرام میں تمام مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہا گیا جبکہ تعارفی نشست کا آغاز ہو جس کے بعد تمام معزز مہمانان گرامی نے اپنا تعارف کروایا،تعارف کے بعد فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن جناب علی نیر نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی گذشتہ چار سالہ کارکردگی پر مفصل بریفنگ دی اور بذریعہ ملٹی میڈیا Presentationبھی پیش کی جس کو ہال میں موجود تمام مندوبین نے سراہا ،بعد ازاں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مستقبل کے سالانہ پروگرامات کو منظوری اور بحث و مباحثہ کے لئے شرکائے کنونشن کے درمیان رکھا گیا جس پر شرکائے کنونشن نے سیر حاصل بحث کرتے ہوئے اپنی آراء دیں ،شرکائے کنونشن کی جانب سے موصول ہونےو الی آراء مندرجہ ذیل ہیں۔
نور المصطفٰی نورانی:(سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان،اسلام آباد)
آزادیئ محصورین غزہ کنونشن میں اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنما نور المصطفیٰ نورانی کاکہنا تھا کہ اسلام آباد اور گرد ونواح میں فلسطین کے عنوان پر سیمینارز اور لیکچرز پر مبنی پروگرام ترتیب دئیے جا رہے ہیں جبکہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانےو الے صہیونی مظالم کی تصویر کشی کرنے اور ملت پاکستان کو آگاہی دینے کی مناسبت سے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تصاویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا،جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سالانہ القدس کانفرنس ماہ رمضان المبارک میں منعقد کی جائے گی جس میں ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوںکے مرکزی قائدین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
مولانا مقصود علی ڈومکی:(سرپرست رہنما فلسطین فاؤندیشن پاکستان ،بلوچستان)
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سالانہ پروگرام پر اظہار خیال فرماتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان صوبہ بلوچستان کی سرپرست کمیٹی کے رکن جناب مولانا مقصود علی ڈومکی کاکہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ شہروں میں پیغام کو پھیلایا جائے اور اس حوالے سے عوامی بیداری مہم اور عوامی آگہی پروگروام ترتیب دئیے جائیں ،انہوںنے اس موقع پر گذشتہ برس سانحہ القدس ریلی کوئٹہ میں شہیدہونےو الے شہدائے القدس ریلی کے حوالے سے بھی خصوصی پروگرام منعقد کرنے کی تجویز پیش کی۔
ڈاکٹر علی ریحان :(سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور۔پنجاب)
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور کی سرپرست کمیٹی کے رکن اور سابق طلبہ رہنما ڈاکٹر علی ریحان نے اپنی آراء پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کی تاریخ کے حوالے سے کام کیا جائے اور اس حوالے سے بچوں پر زیادہ توجہ دی جائے،ان کاکہنا تھا کہ بچوں کے لئے خصوصی کہانیوں(جو کہ فلسطین کی تاریخ اور انتفادہ)سے متعلق ہوں ،بچوں میں تقسیم کی جائیں اور ابتداء سے ہی فلسطین کے حوالے سے رونما ہوانے والے واقعات کو اپنی نسل نو کو آگا ہ کیا جائے تا کہ پاکستان کا ہر نوجوان مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ کی بازیابی کی جد وجہد میں شریک ہو سکے۔
مدثر اے خان:(رکن سینٹرل کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان )
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن مدثر اے خان کا کہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن کے ؤتحت اساتذہ فورم بنایا جائے اور اس کام کو مزید وسعت دے کر ملک بھر کے شہروں میں پھیلا دیا جائے تا کہ ملت پاکستان ملت فلسطین کے حالات سے آگاہ رہے اور جد وجہد آزادی کا حصہ بنے۔
عباس مرتضائی :(رکن ورکنگ کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان حیدر آباد،سندھ)
آزادیئ محصورین غزہ کنونشن میں سالانہ پروگرام پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان حیدر آباد ورکنگ کمیٹی کے سینئر رکن عباس مرتضائی کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے ملک بھر میں بیداری مہم کا آغاز کیا جائے اور فلسطین میں رونما ہونےوالے حالات و واقعات سے پاکستان کے غیور عوام کو باخبر رکھنے کے لئے موثئر حکمت عملی کے تحت کام کئے جائیں اور کاموں کا دائرہ وسیع کر دیا جائے جبکہ اس سلسلہ میں ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے پروگرام منعقد کئے جائیں۔
ظہیر حیدر:(رکن ادبی کمیٹی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ادبی کمیٹی کے رکن ظہیر حیدر زیدی کاکہنا تھا ادبی کمیٹی فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صہیونی مظالم کی عکاسی شاعرانہ کلام منظومات کی صورت میں منظر عام پر لائے گی جبکہ اس سلسلہ میں سال میں ایک محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے مشہور و معروف شعرائے کرام کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
فیصل شیخ:(صدر پی ایس ایف کراچی)
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سابقہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کراچی کے صدر فیصل شیخ کا کہنا تھا کہ طلباء کا کردار ہر تحریک میں کلیدی رہاہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ طلباء آج بھی فلسطین کاز کے لئے یکجا ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مبارکباد اور داد تحسین کے لائق ہے کہ جس نے آج ملک بھر سے مختلف نظریات اورطبقات فکر کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر دیاہے اور ایک نیک مقصد یعنی آزادی فلسطین وبیت المقدس کے لئے ہمیں بھی جد وجہد آزادی کا حصہ بنایا ہے ،انہوںنے مزید کہا کہ فلسطین میں صہیونی مظالم کی داستان ایک طویل داستان ہے اور اسے ختم ہونا ہو گا لہذٰا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم طلباء پر زیادہ سے زیادہ محنت کریں اور ان کو بتائیں کہ فلسطین کے مظلوما ور نہتے عوام پر کیا کیا ظلم وستم روا رکھے جا رہے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ اس حوالے سے فلسطین فاؤندیشن پاکستان کے تحت ایک شعبہ خواتین یا شعبہ طالبات کو ترتیب دیا جائے کیوانکہ خواتین معاشرے کا اہم ترین جز ہیں اور معاشروںکی مثبت اور منفی تربیت کا دارو مدار خواتین کے سر ہے اسی لئے ہمیں چاہئیے کہ اپنے معاشرے کی خواتین طالبات کو فلسطین کاز کے حوالے سے آگاہی اور شعور فراہم کریں تا کہ نسلنو کی پرورش اس ڈگر پر ہو کہ ملت پاکستان کا ہر بچہ ملت فلسطین کا ہمدرد ہو اور جد وجہد آزادیئ فلسطین اور قبلہ اول میں اپنا کردار ادا کر سکے،اس موقع پر انہوںنے پر جوش انداز میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان فلسطین کاز میں سر فہرست ہے اور ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی۔
عامر عباس طوری:(مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان)
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما عامر عباس طوری نے شرکائے کنونشن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اراکین کو داد شجاعت پیش کرتاہوں کہ جنہوںنے آج کے اس پر آشوب دور میں بھی علم فلسطین کو بلند کر رکھا ہے اور تمام تر ناسزگاریوں اور مشکلات کے باوجود پاکستان کے عوام کو فلسطین عوام پر ڈھائے جانے والے صہیونی مظالم سے آگاہ کر رہے ہیں اور عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ آج عالم اسلام مصائب کا شکار ہے اور عالمی و صہیونی استعمار امت مسلمہ کے وسائل کو امت مسلمہ کے خلاف استعمال کر رہاہے اور کوئی بھی انھیں روکنے والانہیں ،ان کاکہنا تھا کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ
اول ہے اور اسے آزاد ہونا چاہئیے اور اس حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جد وجہد میں برابر کے شریک ہیں اور ہر طرح کے تعاون یقین دہانی کرواتے ہیں۔
محمد خان آفریدی:(مرکزی رہنما پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان)
پختون استوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی رہنما محمد خان آفریدی نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ اپنے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کسی ایک طبقہ یا کسی ایک مسلک کا نہیں بلکہ امت مسلمہ اور عالم انسانیت کا مسئلہ ہے لہذٰا پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن فلسطین کاز کی خاطر اپنی تگ و دو جاری رکھے گی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ مل کر تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر صہیونی مظالم کے خلاف تصاویری نمائش کا اہتمام کرے گی اور پاکستان کے غیور عوام کو فلسطین کے عوام کے دکھ درد کے بارے میں آگاہ رکھنے کے اہم ترین فریضہ میں کوتاہی نہیں کرے گی۔
عالمگیر خان (صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کراچی)
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سالانہ ”آزادیئ محصورین غزہ”کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کے صدر عالمگیر خان کاکہنا تھا کہ ہمیں عالمی استعمار کے خلاف متحد ہو کر جد وجہد کرنا ہو گی اور اس حوالے سے اہم ترین کرادر ذرائع ابلاغ کو ادا کرنا ہو گا ،انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو چاہئیے کہ صہیونی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دے اور صہیونی زیر اثر چلنے والے تمام سوشل نیٹ ورکس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کے خلاف مہم چلائی جائے اور عوامی بیداری کے عمل کو تیز کیا جائے اور پاکستان کے عوام کو فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے صہیونی انسانیت سوز مظالم سے آگاہ کیا جائے،اس موقع پر انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف نبرد آزما رہیں گے۔
منظور علی (ناظم انجمن طلبہ اسلام پاکستان،کراچی)
انجمن طلبہ اسلام کراچی کے ناطم منظور علی نے شرکائے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اور اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ضرورت اس امر کی ہے کہ بنیاد ہی سے فلسطین کے حوالے سے نو عمر طلباء کو شعور و آگہی فراہم کی جائے ،اس موقع پر انہوںنے مزید کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کی جانب سے بچوں کے لئے نکالا جانے والا ماہانا مجلہ جس کی ملک بھر میں ترسیل کی جاتی ہے میں بھی فلسطین کاز کے حوالے سے خصوصی مضامین شائع کئے جائیں گے اور بچوں کی ذہنی تربیت کے لئے بھرپور خدمات انجام دیں گے،انہوںنے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی چار سالہ کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان مستقبل میں بھی جد وجہد آزادی فلسطین و اقصیٰ کے لئے سرگرم عمل رہے گی جبکہ انہوںنے اعلان کیا کہ انجمن طلبہ اسلام پاکستان ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کرے گی اور پروگرام منعقد کرے گی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے پہلے ملک گیر ”آزادیئ محصورین غزہ کنونشن ”میں مہمانان خصوصی کا خطاب
اسامہ بن رضی:(رہنما جماعت اسلامی کراچی)
جماعت اسلامی پاکستان کراچی کے رہنما اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کمیٹی کے رکن اسامہ بن رضی نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ کا دھارا استعمار کے خلاف ہے اور اسلام ایک تحریک بن کر استعمار کے سامنے آ چکا ہے ،اسلام انقلاب کی صدا بن چکا ہے جس کو روکنا نا ممکن ہے انہوںنے کہا کہ اسلام استعمار کے مد مقابل حق کی صدا ہے اور اس حق کی صدا کو عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل نہیں دبا سکتے ان کاکہنا تھا کہ ہم اور آپ عالمی جد وجہد میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور مسئلہ فلسطین کے حوالے سے متحد ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ مظلومین جہاں کے لئے صدائے احتجاج بلند کرنا دراصل آخرت کی نجات کا بھی راستہ ہے اور ہمیں اسی راستے پر ہی گامزن رہنا ہے اس موقع پر انہوںنے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو کامیاب کنونشن کے انعقاد پر بھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
سید شبر رضا:(مرکزی رہنما جعفریہ الائنس پاکستان)
جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنما اور آزادیئ محصورین غزہ کنونشن کے مہمان خصوصی سید شبر رضا نے شرکائے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اراکینِ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا شکر گذار ہوں کہ جنہوںنے آج کے اس مشکل ترین دور میں بھی مسئلہ فلسطین کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور فلسطین کاز کو زندہ رکھنے کے لئے اہم ترین ذمہ داری کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھا رکھا ہے اور ہمیں بھی وقتاً فوقتاً اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کے لئے سرگرم عمل رکھتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ تاریخ میں دو ابابیلوں کا تذکرہ ملتاہے کہ جنہوںنے اپنے کردار کی بدولت یہ اہمیت حاصل کی ایک وہابابیل کہ جس نے ابرہا کی فوج پر کنکریاں برسائیں اور ایک اور ابابیل ہے کہ جس نے نار نمرود پر اپنی چونچ میں پانی کے قطرے بھر کر برسائے ،انہوںنے واضح کیا کہ آج کے اس مشکل اور کٹھن دور میں فلسطین کاز کی حمایت میں کام کرنے والے بھی انہی ابابیلوں کی مانند ہیں کہ جن سے کل بروز قیامت اگر پوچھا گیا تو وہ یہ کہہ کر سرخرو ہوں گے کہ جو ہمارا شرعی اور اخلاقی فریضہ تھا ہم نے ادا کر دیا ،نتیجہ خدا کے ہاتھ ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ فلسطین کا مسئلہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے لہذٰا اس حولاے سے جس حد تک ممکن ہو جد وجہد جاری رکھی جائے اور عالمی استعمار امریکا اور اس کے حواریوں بلخصوص اسرائیل جیسی ناپاک ریاست کے وجود کے خلاف جد وجہد کرنا شرعی اور اخلاقی ذمہ داری ہے،انہوںنے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ فلسطین کاز کی سرکاری سطح پر اور کھل کر حمایت کی جائے اور 14مئی یوم نکبہ کی مناسبت سے سرکاری سطح پر احتجاج ریکارڈ کروایا جائے اور فلسطینی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیا جائے۔
محمد حسین محنتی:(امیر جماعت اسلامی پاکستان،کراچی)
آزادیئ محصورین غزہ کنونشن کے مہمان خصوصی اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر جناب محمد حسین محنتی نے کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو داد تحسین پیش کرتا ہوں کہ جن کی بدولت مملکت پاکستان میں فلسطینی مظلوموں کی آواز کو سنا جا رہاہے اور ایک فکر و جذبہ پیدا ہو چلا ہے ،انہوںنے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مسلسل جد وجہد دنیا بھر کے غاصب حکمرانوں اور بلخصوص امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے لئے واضح پیغام ہے کہ اب ظلم و ستم کا سلسلہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا کیونکہ مسلم امہ متحد ہے،بیدار ہے اور اب میدان عمل میں ہے۔انکاکہنا تھا کہ گذشتہ دنوں مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی امداد کے لئے جانے والا امدادی قافلہ (فریڈم فلوٹیلا) صرف ایک سمندری جہاز ہی نہیں تھا بلکہ ایک تنظیم اور ایک جد وجہد آزادی کا بیڑہ تھا کہ جس کے سبب اب غزہ کے 15لاکھ محصورین کا محاصرہ ختم ہو گا اور وہ وقت بھی دور نہیں کہ کامیابی اور کامرانی حماس کے مجاہدین کے قدموں کو چومے گی اور فلسطین انشاء اللہ ،انشاء اللہ آزاد ہو گا اور دنیا بھر کے مسلمان قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد الاقصیٰ میں نماز ادا کریں گے،انہوںنے کہاکہ اب وقت آ گیاہے مسلم امہ بیدار ہو چکی ہے دنیا بھر سے امریکی نواز حکمرانوں کے خاتمے کا دنبھی قریب ہے اور بالآخر فتح مسلم امہ کی ہو گی اور فلسطین ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے آزاد دنیا سے اپنا ربط قائم کرے گا۔
مولانا عقیل انجم:(سینئر رہنما جمعیت علمائے پاکستان)
جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما اور آزادیئ محصورین غزہ کنونشن کے مہمان خصوصی جناب مولانا عقیل انجم کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کرہ ارض کا ایک المیہ ہے اور اسے حل ہونا چاہئیے انہوںنے کہا کہ دنیا کے سامنے دو ہی راستے ہیں یا تو دنیا امریکا کا ساتھ دے یا پھر اسلام کا ساتھ دے۔انہوںنے کہا کہ مسلم امہ کے دل اور اذہان ملت فلسطین کے ساتھ ہیں لیکن افسوس ناک بات ہے کہ مسلم حکمران ذہنی طور پر امریکی غلامی میں ہیں،انہوںنے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں اور ان جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوںنے فلسطین کی آزادی کا بیڑہ اٹھایا ہے اور اسے ایک عالمی مسئلہ کے عنوان سے متعارف کروایا ہے انہوںنے کہا کہ یقینا فلسطین کا مسئلہ کسی ایک مسلکی یا قوم کا مسئلہ نہیں بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے جس کے لئے جد و جہد کرنا ہم سب پر لازم ہے۔انہوںنے اپنی گفتگو کا اختتام علامہ اقبال کےاس شعر سے کیا،
اس قوم کو شمشیر کی حاجت نہیں رہتی ہو جس کے جوانوں میں خودی قوت فولاد
طارق سید:(سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ۔ق)
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ملک گیر کنونشن میں شریک پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے سینئر رہنما اور مہمان خصوصی جناب طارق سید نے شرکائے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے فلسطینوں پر بے بہا ظلم و ستم روا رکھے ہوئے ہیں لیکن افسوس ناک صورتحال ہے کہ دنیا بھر میں کوئی موثئر آواز اگر نظر آتی ہے ت ووہ ملت پاکستان کی جانب سے ہے انہونے کہا کہ ملت پاکستان ملت فلسطین کی ہمدرد ہے اور ہر فورم پر اخلاقی و سیاسی حمایت کے لئے میدان عمل میں رہے گی اس موقع پر انہوںنے کہا کہ صہیونی اسلام دشمن قوتیں آج مملکت پاکستان کو بھی اپنے ناپاک عزائم کا نشانہ بنانے پر تلی ہوئی ہیں جس کا مقصد صرف اور صرف یہی ہے کہ ملت پاکستان امت مسلمہ کے سلگتے ہوئے مسائل سے صرف نظر کر لے لیکن دشمن کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ جس قوم میں صالح نوجوان ہوں وہ کسی بھی صورت عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کے جھانسوں میں نہں آتے انہوںنے آخر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جد وجہد اور سابقہ کارکردگی کو سراہااور داد تحسین پیش کی۔
محمداسلم غوری:(صوبائی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام ۔ف)
آزادی محصورین غزہ کنونشن کے مہمان خصوصی اور جمعیت علمائے اسلام ا۔ف کے صوبائی رہنما جناب محمد اسلم غوری کاکہنا تھا کہ آج ملت پاکستان اس بات پر متفق ہے کہ مسئلہ فلسطین کے عنوان سے متفقہ جد و جہد کی جائے اور یہ ایک مثبت اقدام ہے جو کسی بھی صورت عالمی استعمار امریکا اور اس کے حواریوں کو قبول نہ ہو گا ،آج عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل یہ چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ میں نفاق ڈال دیا جائے لیکن آج کے اس جلسہ کے بعد یہ واضح پیغام جاتا ہے کہ مسلم امہ کا ہر طبقہ مسئلہ فلسطین کے عنوان پر مفق ہے اور عالمی سامراج کے خلاف ہے،انکاکہنا تھا کہ فلسطین میں ہمارے بہن بھائیوں پر جو مظالم صہیونی حکومت کی جانب سے ڈھائے جا رہے ہیں انسانیت سوز ہیں اور ہماری یہ اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ پاکستان میں ان مظالم کو آشکار کریں اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا مکروہ اور سفاک چہرہ عیاں کریں،ان کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اس تحریک آزادیئ قدس میں ملک بھر کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کو بھی شامل کیا جائے اور بھرپور جد و جہد جاری رکھی جائے۔
علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (مرکزی رہنما جمعیت علمائے پاکستان و مرکزی سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کونسل کے رکن اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے شرکائے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عنقریب وہی وقت آ پہنچے گا کہ جب امت مسلمہ فلسطین کی آزادی ریاست کو دیکھے گی اور اس کی ایک تازہ مثال مصر میں رونما ہونے والا انقلاب در اصل صہیونی طاقتوںکے خلاف ہے کہ جنہوں نے مسلم امہ کو یر غمال بنا رکھا ہے ان کاکہنا تھا کہ فلسطینیوں کا غم ہمارا غم ہے اور ہمیں ہر حال میں ملت فلسطین کا ساتھ دینا ہے اوراگر کسی نے کوتاہی کی تو دراصل اسے اسلام اور اسلام کے بنیادی اصولوں سے خیانت تصور کیا جائے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ غزہ کے چار سالہ محاصرے کےخاتمے کے لئے دنیا بھر کے عالمی اداروں اور حقوق انسانی کی تنظیموں کو مزید فعالیت دکھانا ہو گی اور اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کرنا ہو گا انہوںنے واضح کیا کہ عرب ریاستوں میں اب عوامی بیداری کا آغاز ہو چکاہے جس کے نتائج انشاء اللہ بہت جلد اسلامی انقلاب کی صورت میں نظر آئیں گے اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی نابودی کے ساتھ یہ انقلابات پروان چڑھیں گے۔
مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی و اساسی ممبر القدس فاؤنڈیشن و مرکزی سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
سابق رکن قومی اسمبلی و اساسی ممبر القدس فاؤنڈیشن انٹر نیشنل اور مرکزی سرپرست رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان جناب مظفر احمد ہاشمی نے آزادیئ محصورین غزہ کنونشن میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے شرکائے کنونشن کو ملک بھر آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپکا گھروں سے نکل کر آنا اور مسئلہ فلسطین کے عنوان سے جد وجہد میں حصہ لینا ایک عظیم جہاد ہے ،ان کاکہنا تھا کہ یہ جو کام آپ انجام دے رہے ہیں یہ کوئی معمولی کام نہیںہے بلکہ وہ کام ہےجسے ماضی میں انبیائے کرام نے انجام دیا اور آج ہم اور آپ انجام دے رہے ہیں لہذٰا آپ جہاد میں شریک ہیں اور یقینا آپ جہاد کے اس عزم کو تازہ کرنے کے لئے ہی ملک کے کونے کونے سے نکل کر یہاں تشریف فرما ہوئے ہیں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوںنے مزید کہا کہ آج شمالی افریقہ سے لے کر مشرق وسطٰی میںانقلاب کی لہر چل نکلی ہے جو بہت جلد اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گی انہوںنے نوجوانوں کو حماس کی عظیم قیادتکی جد وجہد کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہی وہ نوجوان ہیں کہ جنہوں نے مستقبل قریب میں بہت جلد حماس اور حزب اللہ کے عظیم رہنماؤں کی جگہ لینی ہے اور آزادیئ بیت المقدس و مسجد الاقصیٰ کے لئے جد وجہد میں شامل ہونا ہے۔آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مندوبین کا شکریہ ادا کیا اور خراج تحسین پیش کیا۔
صابر کربلائی (مرکزی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان)
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے آزادیئ محصورین غزہ کنونشن میں موصولہ تجاویز پر فاؤنڈیشن کی حکمت عملی وضع کرتے ہوئے کہا کہ
٭ ۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان سرزمین بلوچستان پر یوم القدس ریلی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے راہ القدس کو سلام سرخ پیش کرتی ہے اور اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ شہدائے القدس ریلی کی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ زندہ و جاقوید رکھا جائے گا ۔
٭۔ان کاکہنا تھا کہ بچوں کے لئے فلسطین کاز کی مناسبت سے خصوصی مضامین کی اشاعت کےلئے انجمن طلبہ اسلام کراچی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ماہانا مجلہ برائے طفلاں میں ”بچوں کا فلسطین ”کے عنوان سے مضامین شائع کروائے جائیں گے۔
٭۔مرکزی ترجمان فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کاکہنا تھا کہ ملک بھر میں جامعات اور کالجز کے پروفیسرز سے روابط قائم کر کے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ”اساتذہ کمیٹی ”تشکیل دی جائے گی جس کا مقصد طلبہ میں فلسطین کاز کو بہتر انداز میں آگاہی اور شعور کی فراہمی ہو گا۔
٭۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان نے وضاحت کی کہ فلسطینی عوام پرڈھائے جانے والے انسانیت سوز صہیونی مظالم کو آشکار کرنے کے لئے ملک بھر کی جامعات
اور آرٹس کونسلز میں تصاویری نمائش کا نعقاد فروری اور مارچ میں کیا جائے گا۔
٭۔ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کی تاریخ پر مبنی لٹریچر شائع کیا جائے گا جبکہ VCDکا جراء کر دیا گیا ہے جس کا عنوان ”بوڑھا استعمار ”رکھا گیاہے۔
٭۔انہوںمزید کہا کہ طلباء فورم پر مزید محنت کی جائے گی اور تعلیمی اداروں میں بعنوان”فلسطین”محافل مذاکرہ کا انعقاد بھی یقینی بنایا جائے گا۔
٭۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان کاکہنا تھا کہ اس سال ”14مئی یوم نکبہ”کو صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ مہم کے عنوان سے منایا جائے گا اس حوالے سے تشہیری مہم اور ملک بھر میں عوامی مقامات پر اسٹالز لگا کر پاکستانی غیور عوام کو صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ کی ترغیب دی جائے گی۔
٭۔انہوں نے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام ”محفل مشاعرہ”سال رواںکے اختتام میں کیا جائے گا۔
آخر میں کنونشن میں دعا علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کروائی جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے تمام مہمانان خصوصی اور ملک بھر سے تشریف لائے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مندوبین کا شکریہ ادا کیا گیا جس کے بعد کنونشن کا باقاعدہ اختتام ہوا۔