Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا ملک گیر کنونشن،ملک بھر سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مندوبین کی شرکت

palestine_foundation_pakistan_plf-1st-annual-conv2011-urdu

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا سالانہ ملک گیر کنونشن بعنوان ” آزادیئ محصورین غزہ ”کا انعقاد کراچی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی سرپرست کونسل کے اراکین مظفر احمد ہاشمی (سابق رکن قومی اسمبلی )،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی (رہنما جمعیت علمائے پاکستان)،اسامہ بن رضی (رہنما جماعت اسلامی کراچی)،صابر کربلائی (ترجمان پی ایل ایف)،مدثر اے خان (رکن سینٹرل کمیٹی پی ایل ایف)اور ذیلی سرپرست کونسلوں کے اراکین میں مولانا مقصود علی ڈومکی (رکن سرپرست کمیٹی پی ایل ایف کوئٹہ و رہنما ایم ڈبلیو ایم)،نور المصطفیٰ نورانی (رکن سرپرست کونسل اسلام آبادو رہنما جے یو پی )سمیت ملک بھر سے ورکنگ کمیٹیوںبشمول عباس مرتضائی،حسن خان (اراکین حیدر آباد ورکنگ کمیٹی پی ایل ایف)،علی مقتدر (رکن ورکنگ کمیٹی پی ایل ایف اسلام آباد)،علی ریحان (رکن ورکنگ کمیٹی پی ایل ایف لاہور)،عامر عباس طوری (رکن ورکنگ کمیٹی پی ایل ایف کوئٹہ )اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سالانہ ملک گیر کنونشن بعنوان ” آزادیئ محصورین غزہ ”میں مہمانان خصوصی میں محمد حسین محنتی (امیر جماعت اسلامی کراچی)،طارق سید (سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ۔ق)،نعیم عادل شیخ (رہنما پی ایم ایل ۔ق)،محمد اسلم غوری (صوبائی رہنما جمعیت علمائے اسلام ۔ف)،مولانا عقیل انجم (رہنما جمعیت علمائے پاکستان )سید شبر رضا (مرکزی رہنما جعفریہ الائنس پاکستان)اور انوار عابدی نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سالانہ ملک گیر کنونشن بعنوان ” آزادیئ محصورین غزہ ”میں طلباء برادری میں فیصل شیخ (صدر پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی)،عالمگیر خان (صدر انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی)،فیاض حسین (رہنما آئی ایس او کراچی)،منظور علی (ناظم انجمن طلبہ اسلام کراچی)،محمد خان آفریدی (مرکزی رہنما پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن )اور دیگر رہنماؤں میں بختاور شاہ،عامر شیخ ،ذاکر حسین،اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan