فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل اف)کے مرکزی رہنماؤں نے کہاہے کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا سالانہ ملک گیر کنونشن بعنوان”آزادیئ محصورین غزہ”6فروری 2011کو پاکستا ن کے شہر کراچی میں منعقد کیا جائے گا جس میںملک بھر سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی و ذیلی سرپرست کمیٹیوں سمیت ورکنگ کمیٹیوں کے ارکین اور طلباء تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ورکنگ کمیٹی جس میں طلباء تنظیموں بشمول پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان(پی ایس ایف)،مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان نواز (ایم ایس ایف ۔نواز)،پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان (پختون ایس ایف)،انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان (آئی ایس ایف)،انجمن طلبہئ اسلام پاکستان(اے ٹی آئی)،اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان(آ،ی جے ٹی)اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (آئی ایس او )کے نمائندگان شامل ہیں نے ایک مشترکہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے اور مستقبل میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ کاموں کی انجام دہی کے لئے فاؤنڈیشن کا سالانہ ملک گیر کنونشن منعقد کیا جائے جس میں ملک بھر سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان میں شامل سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے تمام سرپرست کمیٹیوں کے اراکین اور ورکنگ کمیٹیوں کے اراکین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کراچی میں انجمن طلبہ اسلام کراچی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہو اجس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی ،علی احمر اور کلب جواد کے علاوہ طلباء رہنماؤں میں شبیر خان(جنرل سیکرٹری پی ایس ایف)،عبد اللہ شجاعت (رکن شوریٰ آئی جے ٹی)،عامر شیخ (نائب ناظم اے ٹی آئی)،بختاور شاہ (مرکزی رہنما پختون ایس ایف)،عالمگیر خان(صدر آئی ایس ایف)،اصفر کمال (آئی ایس او)اور خلیل ستی (ایم ایس ایف نواز )کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ فلسطینی عوام کی ہر ممکنہ اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھے جائے گی اور پاکستانی عوام میں فلسطینی عوام سے آگہی اور بیداری کے حوالے سے خصوصی مہم چلا ئی جائے گی جبکہ اس حوالے سے نشر واشاعت بھی کی جائے گی،واضح رہے کہ اجلاس میں فلسطین فاؤندیشن پاکستان (پی ایل ایف)کے سالانہ پروگرام بھی مرتب کئے گئے جس کو بعد میں سالانہ کنونشن میں ملک بھر کی سر پرست کمیٹیوں اور ورکنگ کمیٹیوں کے اراکین سے مںظوری کے بعد حتمی شکل دے دی جائے گی۔