Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے غزہ پیس بورڈ میں شمولیت مسترد کر دی

کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی نےکے اراکین نےہفتہ کے روز کراچی پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کو مسترد کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ غزہ امن بورڈ میں نیتن یاہو جیسے قاتل کی موجودگی سے غزہ میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا۔ٹرمپ اور نیتن یاہو کی موجودگی میں قائم غزہ امن بورڈ حقیقت میں بین الاقوامی فراڈ ہےاور امریکہ قابل اعتماد نہیں ہے۔ ، فلسطینی مزاحمت کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کو تفریحی مقام بنانے کا ایجندا قابل قبول نہیں۔مشترکہ پریس کانفرنس سے سرپرست اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیرڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، مسلم پرویز، متحدہ قومی موومنٹ کے سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی،علامہ عقیل انجم، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ باقر زیدی،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ارشد نقوی،پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما غلام مصطفی ایڈوکیٹ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی،شیعہ علماء کونسل کے علامہ ناظر تقوی، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صادق شیخ،کشمیری رہنما بشیر سدوزئی، مسیحی رہنما پاسٹر امانئیول صوبہ، فلسطین اکیڈمک فورم کے ڈاکٹر ذیشان اقبال اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ امن بورڈ کے نام پر دنیا کے عالمی نظام سے بغاوت کرنا چاہتے ہیں اور دنیا میں اپنی من مانی کے قانون کو رائج کرنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین کے عوام کے حقوق کی ضمانت کے بغیر بنایا گیا کوئی بھی بورڈ قابل قبول نہیں ہے۔مقررین کاکہنا تھا کہ غزہ امن بورڈ میں فلسطین کی مزاحمتی تحریکوں بالخصوص حماس کو غیر مسلح کرنے جیسے عزائم فلسطینی عوام کے خلاف سازش ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے پچیس کروڑ عوام اس نام نہاد امن بورڈ کو مسترد کرتے ہیں۔پاکستان کے عوام قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی پالیسی کے ساتھ ہیں کہ جس میں اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور ہم کسی قاتل اور غاصب سے امن کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم فلسطین کے عوام اور مزاحمتی تحریکوں کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔رہنمائوںنے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے امریکی قیادت میں قائم نام نہاد غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے پاکستان کا مسئلہ فلسطین تاریخی موقف کمزور پڑے گا اور اس کےمسئلہ کشمیر کے حل پر بھی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔رہنمائوں کاکہنا تھا کہ روس اور یورپ کے کئی ممالک کی حکومتوںنے غزہ امن بورڈ کو مسترد کیا ہے اور اس میں شمولیت سے انکار کیاہے۔ فلسطینی نمائندگی کے بغیر غیر ملکیوں پر مبنی غزہ امن بورڈ امن قائم کرنے کی بجائے مزید مسائل کو جنم دےگا۔رہنمائوںنے کہاکہ فلسطین
فلسطینیوں کا وطن ہے اور فلسطین کی قسمت اور مستقبل کے فیصلے کرنے کا حق فلسطینیوں کو ہے ۔ہم قائد اعظم محمد علی جناح کےاصولوں کے مطابق فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور فلسطین میں حق واپسی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan