کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے سرپرست کمیٹی کے رکن علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے دفتر ادارہ نور حق میں سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور ان کے لئے دعائے مغفرت کے ساتھ ساتھ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، صوفی عبد الغفار اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم شریک تھے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے رکن اسرار عباسی نے ادارہ نور حق میں سید منور حسن کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس ست متعلق رکھی گئی ڈائری میں خیالات قلم بند کئے۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ادارہ نورحق کے ذمہ دارن بھی موجود تھے۔